اللہ صاحب اقتدار ہے
مکمل کتاب : محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد سوئم
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=19382
اقتدار کا مفہوم یہ ہے کہ کوئی لمحہ اس کی گرفت سے باہر نہ ہو۔ اور ہر چیز اس کے احاطہ قدرت میں ہو۔ جذبات و احساسات بننے والی تمام اطلاعات تخلیق کے چھوٹے چھوٹے مراحل سے گزر کر اپنا مظاہرہ کرتی ہیں۔
قانون یہ ہے کہ جسم انسانی (Material Body) کے اوپر ایک جسم، جسم مثالی(Light Body) ہے۔ یہی جسم مثالی مادی جسم کو فیڈ کرتا ہے اور جسم مثالی کی طرف سے Feedingختم ہو جاتی ہے تو مادی جسم مر جاتا ہے۔ ہم اس مردہ جسم کو Dead Bodyکہتے ہیں۔ چونکہ تخلیق پروسیس کا سارا تعلق جسم مثالی سے ہے۔ اس لئے علم حاصل ہوتے ہوئے علم نہ سیکھنا اور علم کی طرف سے بے رغبتی اختیار کرنا جہالت ہے۔
جسم ماضی (Past) ، حال (Present) اور مستقبل (Future) کے ریکارڈ سے پوری طرح واقف ہوتا ہے۔ اس واقفیت کی بناء پر جسم مثالی مادی جسم کو صبر کی تلقین کرتا رہتا ہے۔ صبر کی تلقین سے مراد ہے وہ آدمی کے شعور کو انسپائر کرتا رہتا ہے کہ یہ تکلیف عارضی ہے جو گزر جانے والی ہے۔ اس انسپائریشن سے آدمی کے اندر مقابلہ کرنے کی جرأت اور ارادہ میں استحکام ہوتا ہے۔
جبکہ پریشانی کے وقت روشنیوں کے توازن میں اعتدال نہیں رہتا۔
حضرت ایوبؑ اللہ کے برگزیدہ پیغمبر ہیں۔ ان کے ذریعے اللہ تعالیٰ نوع انسانی کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ صبر کرنے والوں کے ساتھ اللہ ہے اور جب بندہ صبر کر کے اللہ کو دل کے یقین کے ساتھ اپنا ہمدرد اور محبت کرنے والی ہستی مان لیتا ہے تو اللہ اس کے اوپر آرام و آسائش کے دروازے وسیع کر دیتا ہے اور ایسے وسائل فراہم کر دیتا ہے جس سے انسانی زندگی پر خوشیوں کے دریچے کھل جاتے ہیں۔
جیسے حضرت ایوبؑ کے لئے اللہ تعالیٰ نے چشمہ جاری کر دیا اور دونوں میاں بیوی جوان ہو گئے اور چار نسلوں تک اپنی نسل کو پھیلتے دیکھا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 246 تا 247
محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد سوئم کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔