حکمت
مکمل کتاب : محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد سوئم
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=19228
اس زمانے میں قیامت اور آخرت کے مسئلے پر زور و شور سے بحث جاری تھی۔ یہودیوں کا ایک فرقہ صدوقی کھلم کھلا آخرت کا منکر تھا، صدوقی توریت کی ایسی دلیلیں پیش کرتے تھے جن سے آخرت کی زندگی مشکوک ہو جاتی تھی اس کے ساتھ ساتھ عیسائی علماء کے پاس کوئی وزنی اور حتمی دلیل نہیں تھی جس سے وہ ثابت کر دیتے کہ اس دنیا کے بعد آخرت کی زندگی بھی ہے۔ صدوقیوں کے شعور اتنے پست تھے کہ ان کے ذہن میں یہ بات نہیں آتی تھی کہ مرنے کے بعد دوبارہ جی اٹھنے کے بعد حساب کتاب کا عمل شروع ہو گا، اس بحث و تمحیص میں منکرین آخرت کا پلہ بھاری تھا۔
اللہ تعالیٰ نے اس گمراہی کو ختم کرنے کے لئے اصحاب کہف کا واقعہ بیان فرمایا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے لئے یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے کہ وہ کسی کو تین سو سال یا زیادہ سلا کر دوبارہ بیدار کر دے اور اتنا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی اس شخص یا اشخاص کی شکل و صورت میں کوئی تغیر ہو۔ اللہ تعالیٰ جب اور جہاں چاہے غیر معمولی مظاہر عام ہو جاتے ہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 217 تا 218
محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد سوئم کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔