حضرت یوسف علیہ السلام
مکمل کتاب : محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد سوئم
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=19069
حضرت یوسف علیہ السلام کی پیدائش کے وقت حضرت یعقوبؑ کی عمر ۷۳ برس تھی۔ حضرت یوسف علیہ السلام کے گیارہ بھائی تھے۔ ’’بن یامین‘‘ سگے بھائی تھے اور دس سوتیلے بھائی تھے۔ حضرت یوسف علیہ السلام بھائیوں میں سب سے زیادہ حسین و جمیل اور فہیم تھے۔ حضرت یوسف علیہ السلام کی پیشانی نور افگن تھی۔ حضرت یوسفؑ نے خواب دیکھا کہ گیارہ ستارے، سورج اور چاند حضرت یوسفؑ کو سجدہ کر رہے ہیں(اس وقت حضرت یوسفؑ کی عمر بارہ سال تھی)۔ حضرت یعقوبؑ کو جب خواب سنایا تو انہوں نے خواب کی تعبیر بتائی کہ اللہ تعالیٰ تمہیں اپنے کام کے لئے منتخب کرے گا اور علم و حکمت سے نوازے گا اور نصیحت کی کہ یہ خواب اپنے بھائیوں کو نہ سنانا ورنہ وہ تمہارے دشمن ہو جائیں گے۔ حضرت یوسفؑ کے قصے کو قرآن حکیم میں ’’احسن القصص‘‘ کہا گیا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 181 تا 181
محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد سوئم کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔