دلیل
مکمل کتاب : محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد سوئم
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=13988
ان لوگوں نے کہا:
’’اے ہود! تو ہمارے پاس کوئی دلیل تو لے کر آیا نہیں اور ہم ایسا کرنے والے نہیں کہ تیرے کہنے سے اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں، ہم تجھ پر ایمان لانے والے نہیں، ہم جو کچھ کہہ سکتے ہیں وہ تو یہ ہے کہ ہمارے معبودوں میں سے کسی معبود کی تجھ پر مار پڑ گئی ہے۔‘‘
حضرت ہودؑ نے کہا:
’’میں اللہ کو گواہ ٹھہراتا ہوں اور تم بھی گواہ رہو کہ جن ہستیوں کو تم نے اس کا شریک بنا رکھا ہے تو مجھے ان سے کوئی سروکار نہیں تم سب مل کر میرے خلاف جو کچھ تدبیریں کر سکتے ہو ضرور کرو اور میرا بھروسہ اللہ پر ہے جو میرا بھی پروردگارہے اور تمہارا بھی، کوئی چلنے والا وجود نہیں ہے مگر یہ کہ اللہ نے اسے اس کی پیشانی کے بالوں سے پکڑ رکھا ہے۔ میرے پروردگار یعنی اس کی راہ ظلم کی راہ نہیں ہو سکتی، پھر اگر تم نے رو گردانی کی تو جس بات کیلئے میں بھیجا گیا تھا وہ میں نے پہنچا دی(اس سے زیادہ میرے اختیار میں کچھ نہیں ہے اور مجھے تو نظر آ رہا ہے کہ) میرا پروردگار کسی دوسرے گروہ کو تمہاری جگہ دے دے گا اور تم اس کا کچھ بگاڑ نہ سکو گے یقیناً میرا پروردگار ہر چیز کا نگران حال ہے اور (دیکھو) جب ہماری ٹھہرائی ہوئی باتوں کا وقت آ پہنچا تو ہم نے اپنی رحمت سے ہودؑ کو بچا لیا جو اس کے ساتھ سچائی پر ایمان لائے تھے اور ایسے ہی عذاب سے بچایا جو بڑا سخت عذاب تھا، یہ ہے سرگزشت عاد کی۔‘‘
(سورۃ ہود۔ ۵۳)
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 93 تا 93
محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد سوئم کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔