حضرت ہود علیہ السلام
مکمل کتاب : محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد سوئم
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=13917
حضرت نوح ؑ کے چار بیٹے تھے۔ ’’یام‘‘ جو طوفان کی نافرمانی کی وجہ سے غرق ہو گیا تھا، باقی تین بیٹوں ’’سام‘‘، ’’حام‘‘ اور ’’یافث‘‘ کی اولاد سے مختلف اقوام پھیلیں۔ ارم، سام کا بیٹا اور عاد کا دادا تھا جس کی اولاد قوم عاد کے نام سے مشہور ہوئی۔
’’اور یاد کرو تم کو سردار کر دیا پیچھے قوم نوح کے اور زیادہ دیا تم کو بدن میں پھیلاؤ سو یاد کرو احسان اللہ کا، شاید تمہارا بھلا ہو۔‘‘
(سورۃ اعراف۔ ۶۹)
یہ لوگ یمن میں آباد تھے پھر شام اور مصر کی طرف چلے گئے اور ارض احقاف میں سکونت اختیار کر لی۔ یہ علاقہ حضرموت کے شمال میں تھا اور اس کے مشرق میں عمان تھا۔ احقاف ریت کے مختلف ’’تودوں‘‘ کو کہتے ہیں، سینکڑوں میل کا یہ رقبہ ریگستان میں تبدیل ہو چکا ہے جب آندھی چلتی ہے تو ریت کے پہاڑ اڑتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ہزاروں سال پہلے یہ علاقہ سرسبز و شاداب تھا۔
حضرموت کے شمال سطح مرتفع سے یہ صحرا تقریباً ایک ہزار فٹ نشیب میں ہے، اس میں جگہ جگہ ایسے سفید قطعے ہیں جس میں اگر کوئی چیز گر جائے تو ریت میں غائب ہو جاتی ہے، یہاں کی ریت باریک سفوف کی طرح ہے۔ ۱۸۴۳ء میں کسی محقق نے جب ایک شاقول(شاقول معماروں کا اوزار ہے جس سے دیوار کی سیدھ کی جاتی ہے) پھینکا تو وہ پانچ منٹ میں ریت کے اندر دھنس گیا اور جس رسی سے وہ بندھا ہوا تھا اس رسی کا سرا گل گیا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 86 تا 86
محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد سوئم کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔