صحیفۂ وید
مکمل کتاب : محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد سوئم
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=13869
محققین کے مطابق صحیفۂ وید حضرت نوحؑ پر نازل ہوا۔ وید چار کتابوں پر مشتمل ہے۔ ’’رگ وید‘‘، ’’سام وید‘‘، ’’انو وید‘‘، ’’بحر وید‘‘۔
وید میں ایسی کئی آیات ہیں جن میں سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی آمد کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ وید میں سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کو کہیں ’’نراشس‘‘(بہت تعریف کیا گیا) اور کہیں ’’اگنی‘‘(حقیقت احمدی) کے ناموں سے پکارا گیا ہے۔
’’لوگوں سنو! نراشس(محمد) کو لوگوں کے درمیان مبعوث کیا جائے گا۔ اس مہاجر کو ہم ساٹھ ہزار اور نوے دشمنوں سے اپنی پناہ میں لیں گے، اس کی سواری اونٹ ہو گی، جس کے ساتھ تیس مادہ اونٹنیاں ہونگی جس کی عظمت آسمانوں کو بھی جھکا دے گی اور اس عظیم ہستی کو ۱۰۰ دینار، ۱۰ مالائیں، ۳۰۰ گھوڑے اور دس ہزار گائیں عطا کی گئی ہیں۔‘‘
(اتھروید۔ گنڈا۲۰۔ سکت ۱۲۷)
’’اے اگنی(محمد)! منو(نوح) آپﷺ کی رسالت کی تصدیق کرتے ہیں۔‘‘
(وید)
’’اے محبوب نراشس(محمد)! میٹھی زبان والے، قربانیاں دینے والے، میں آپ کی قربانیوں کو وسیلہ بناتا ہوں۔‘‘
(وید)
’’لوگوں سنو! نراشس(محمد) کی لوگوں کے درمیان بہت تعریف کی جائے گی۔‘‘
(وید)
’’اے اگنی(محمد)! ہم آپ کو منو(نوح) ہی کی طرح مذہبی پیشوا، داعی، مذہبی علوم سکھانے والا اور انتہائی عقلمندشخصیت جانتے ہیں۔‘‘
(وید)
’’قرآنی علوم کے تیسرے حصے تاریخ ‘‘ سے تعلق رکھنے والے اس واقعہ میں بتایا گیا ہے کہ آج سے ہزاروں سال قبل ایک قوم نے اللہ کی نافرمانی پر اصرار کیا اور اس کے بھیجے ہوئے ہادی حضرت نوحؑ کے پیغام کو جھٹلایا اور جب حق بات کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تو اللہ کا قانون حرکت میں آ گیا اور سرکشوں اور نافرمانوں کو طوفانِ باد و باراں نے صفحہ ہستی سے مٹا دیا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 78 تا 79
محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد سوئم کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔