نادار کمزور لوگ
مکمل کتاب : محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد سوئم
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=13805
حضرت نوحؑ نے ان سے کہا:
’’اگر میں تمہاری یہ خواہش پوری کرنے کا صرف ارادہ بھی کر لوں تو میرے لئے عذاب سے بچنے کی کوئی جائے پناہ نہیں، اللہ کے یہاں اخلاص کی قدر ہے سب اللہ کے بندے ہیں، اللہ غرور اور تکبر کو پسند نہیں کرتا، اخلاق اور عاجزی اللہ کے لئے پسندیدہ عمل ہیں، میں تمہارے پاس ہدایت لے کر آیا ہوں، میں اللہ کا بھیجا ہوا پیغمبر اور رسول ہوں، اللہ کی وحدانیت کی تبلیغ میرا نصب العین ہے، سرمایہ دارانہ نظام ہمارا اپنا بنایا ہوا ہے، دین کا اس سے کوئی واسطہ نہیں اور نہ ہی انسانوں کی ہدایت کے لئے کسی فرشتے کو پیغمبر بنا کر بھیجا جاتا ہے، یہ کمزور اور نادار لوگ جو اللہ تعالیٰ پر سچے دل سے ایمان لائے ہیں تمہاری نگاہ میں اس لئے حقیر ہیں کہ ان کے پاس دولت کے انبار نہیں ہیں۔ تم پر واضح ہو جانا چاہئے کہ دین اور دنیا کی سعادت ظاہری دولت و حشمت کے تابع نہیں ہے۔ سعید لوگ وہ ہیں جنہیں خلوص نیت اور عمل خیر کی توفیق حاصل ہے سکون ہے۔ قلب، طمانیت نفس اور رضائے الٰہی ان کا مقدر ہے۔‘‘
فاسق قوم کے افراد آپؑ کی مجلس میں زبردستی داخل ہو جاتے اور محفل کو تہس نہس کر کے شرکاء کو پریشان کرتے تھے، ہر طریقہ استعمال کر کے حضرت نوحؑ کو تبلیغ دین سے روک دینا چاہتے تھے۔
’’بولے! اگر تو نہ چھوڑے گا اے نوح! تو سنگسار ہو گا۔‘‘
(سورۃ الشعراء ۔ ۱۱۶)
’’پھر جھوٹا کہا ہمارے بندے کو اور کہا دیوانہ ہے اور جھڑک دیا۔‘‘
(سورۃ القمر۔ ۹)
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 70 تا 71
محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد سوئم کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔