منہ میں خون بھر جانا
مکمل کتاب : روحانی علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=10712
دماغ ، حلق ، مسوڑھوں اور پھیپھڑوں کے متاثر ہو جانے سے یا کسی نامعلوم وجہ کی بناء پر دن یا رات کو سوتے وقت ، منہ میں خون بھر جاتا ہے اور مریض کو بار بار خون کی کُلیاں کرنا پڑتی ہیں۔ اور اس طرح جسم کا سارا خون نکل جاتا ہے۔ یہ حالت نہایت تشویشناک اور خطرناک ہوتی ہے۔ علاج یہ ہے:۔
عمدہ قسم کے روئی لے کر، دو پھویوں پر ایک مرتبہ
بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمـَنِ الرَّحِيمِ
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْاَعْلَى ۙ الَّذِي خَلَقَ فَسَوّٰى ۙ
وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ ۙ وَالَّذِيْٓ اَخْرَجَ الْمَرْعیٰ ۙ
فَجَعَلَهُ غُثَاءً اَحوٰى◌
پڑھکر دم کریں ۔اور ایک ایک پھویا دونوں کانوں میں رات کو سوتے وقت رکھ لیں۔ اگلی رات یہ پھوئے نکال کر دوسرے دو پھویوں پر دم کر کے کانوں میں رکھ لیں۔ عمل کی مدت سات روز ہے۔ پھوئے جمع کر کے بہتے پانی یا کنویں میں ڈال دیں۔
اللہ کے کلام کی برکت سے بہت آسانی کے ساتھ یہ مرض ختم ہو جاتا ہے۔ ایسے کئی مریض میرےپاس لائے گئے جو مہینوں سے ہسپتال میں داخل تھے، معالج حیران و پریشان تھے کہ یہ خون کہاں سے آتا ہے؟ مریض کو بار بار خون دیا جاتا تھا ور یہ خون بھی منہ کے راستے نکل جاتا تھا۔ اس فقیر نے اللہ پر یقین کے ساتھ علاج تجویز کیااور سب مریض خدا کے فضل و کرم سے صحت یاب ہو گئے۔ معالج حضرات کے لئے یہ بات معمہ بنی ہوئی ہے کہ یہ خون کس طرح بند ہو گیا؟
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 139 تا 140
روحانی علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔