پولیو
مکمل کتاب : روحانی علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=10188
ٹائیفائڈ بخار اگر مدت پوری ہونے سےپہلے اتار دیا جائے تو اکثر اوقات بچوں کو پولیو ہو جاتا ہے۔ اب یہ مرض اتنا عام ہو گیا ہے کہ اس کی تشریح کرنا ضروری نہیں ہے۔
ایک چٹکی چینی اور ایک باریک سے باریک سوئی لیں۔ اسٹین لیس اسٹیل یا چاندی کے کٹورے میں دو تین گھونٹ پانی بھر لیں۔ ایک مرتبہ یَا وُدُوْدُ پڑھیں ۔ سوئی پر پھونک ماریں اور سوئی کی نوک چینی سے چھو کر پانی میں ڈبو دیں۔ اب سوئی کو صاف شفاف سفید کپڑے سے اچھی طرح صاف کر لیں۔ اس طرح کہ سوئی پر پانی کا کوئی اثر باقی نہ رہے۔ اسی طرح سوئی ڈبونے کا یہ عمل ۱۰۱ بار کریں۔ اس پانی میں زعفران شامل کر کے روشنائی بنا لیں اور اس روشنائی سے
تین پلیٹوں پر لکھ کر صبح شام اور رات کو پانی سے دھو کر پلائیں۔ یہی تعویذ اسی روشنائی سے بالشت بھر چکنے اور موٹے کاغذ پر لکھ کر متاثرہ عضو پر دن میں تین بار گھڑی کی سوئیوں کی گردش کے مطابق ملیں۔یہ کاغذ پھٹ جانے پر دوسرے کاغذ پر تعویذ لکھا جائے۔علاج دیر طلب ہے۔یقین اور دلجمعی کے ساتھ جاری رکھیں فائدہ یقینی ہے۔ غذا میں سرد اور بادی چیزوں اور نمک سے پرہیز ضروری ہے۔
نوٹ: عضو پر ملنے والے تعویذ پر بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ نہ لکھی جائے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 132 تا 132
روحانی علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔