ہیضہ
مکمل کتاب : روحانی علاج
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=10117
زرد رنگ سے فَبِاَيِّ اٰلآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ چینی کی پلیٹ پر لکھیں۔ اور بار بار چونے کے صاف و شفاف پانی سے دھو کر پلائیں ۔ چونے کا پانی حاصل کرنےکا طریقہ یہ ہے ۔ چونے کا ایک ڈلا کسی برتن میں ڈال کر پانی بھر دیں۔ چونا پکنے کے بعد ٹھنڈا ہونے دیں۔ اب پانی پر جو پپڑی نظر آئے اس کو آہستہ سے ہٹا کر اوپر کا پانی لے لیں پانی نکالتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائےکہ پانی زور سے نہ ہلے کیونکہ زور سے ہلنے سے برتن میں بیٹھے ہوئے چونے کے ذراّت پانی میں شامل ہو سکتے ہیں اور چونے کے ذراّت کا پانی میں شامل ہونا نقصان دہ ہے۔
اگر اس عمل میں دقت ہو تو سوکھی لا ل مرچ کے چار بیجوں پر مندرجہ بالا آیت پڑھکر دم کریں اور مریض مرچ کے یہ بیج نگل لے ۔اوپر سے دو تین گھونٹ پانی پلادیں۔ پانی کچا نہیں ہونا چاہئیے۔ پکا کر ٹھنڈا کر کے پلائیں۔ جب تک ہیضہ رہے یہ علاج جاری رکھیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 125 تا 126
روحانی علاج کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔