یہ تحریر العربية (عربی) English (انگریزی) Русский (رشیئن) ไทย (تھائی) 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔

مراقبہ

ذہنی سکون کے لئے مراقبہ کیجئے

بے قراری، عدم سکون اور اضطراب سے رستگاری حاصل کرنے کے لئے اسلاف سے جو ہمیں ورثہ ملا ہے اس کانام مراقبہ ہے۔ مراقبہ کے ذریعے ہم اپنے اندر مخفی صفات کو منظر عام پرلاسکتے ہیں۔ خوف و دہشت میں مبتلا،عدم تحفظ کے احساس میں سسکتی اور مصائب و آلام میں گرفتارنوع انسانی کے لئے مراقبہ ایک ایسا لائحہ عمل ہے جس پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنا کھویا ہوا اقتدار دوبارہ حاصل کر کے زندہ قوموں کی صفوں میں ممتاز مقام حاصل کر سکتے ہیں ۔

مذہبی ،سیاسی ،اخلاقی اور معاشی حالات

ایران مذہبی حالات عرب کی پہلی ہمسایہ سلطنت ایران تھی۔ ایران کا لفظ آریانہ سے مشتق ہے۔ جس کا مطلب ہے آریاؤں کی سرزمین۔اہل ایران کے عقائد کے بارے میں بریگیڈیئر جنرل پرسی سائیکس (Sir Percy Sykes) نے اپنی کتاب، ہسٹری آف پرشیا میں لکھا ہے : ’’ آریہ قوم مظاہ

⁠⁠⁠حوالہ : باران رحمت

جسم میں لطیفے

سوال: میں چند سوالات کرنا چاہتا ہوں جس کے جوابات نہ صرف میرے لئے بلکہ دیگر قارئین کے لئے بھی فائدہ مند ہوں گے۔ آپ اس کے جوابات ضرور شائع کریں۔۔۔۔۔۔ممنون رہوں گا۔۔۔۔۔۔سوالات درج ذیل ہیں۔ 1۔ انسانی جسم میں لطیفے (روشن نقطے) ہوتے ہیں۔ لطیفے کا کیا مطلب ہے

⁠⁠⁠حوالہ : روح کی پکار

اعتکافِ رمضان

سوال: ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں لوگ اعتکاف میں بیٹھتے ہیں اعتکاف کی کیا اہمیت ہے؟ وضاحت فرمائیں۔ جواب: ہمارے دین کے جتنے بھی ارکان ہیں اگر ان پر غور کیا جائے تو ارکان اسلام کی ایک حیثیت انفرادی ہے اور ساتھ ساتھ اس رکن کی حیثیت اجتماعی ہے اگر تفکر کیا

⁠⁠⁠حوالہ : توجیہات

چار سُتون

بے سمجھ واعظوں اورابن الوقت مذہبی دانشوروں کی غلط بیانی سے یہ غلط فہمی پیدا ہوگئی ہے کہ اسلام کی بنیادصرف توحید، نماز ،روزہ ،حج اورزکوٰۃ پر قائم ہے۔اس بات سے یہ تاثر ملتاہے کہ پانچ ستونوں پر کھڑی ہوئی اسلام کی اس عمارت میں اخلاقِ حسنہ کی کوئی جگہ نہیں

⁠⁠⁠حوالہ : احسان و تصوف

روح کا روپ

روحانی علماء بتاتے ہیں کہ روح کے ستر ہزار پرت ہیں۔ ہر پرت انسان کے اندر اس کی اپنی صلاحیت ہے۔ یہ صلاحیت ہر مرد اور ہر عورت میں موجود ہے۔ اللہ تعالیٰ لوگوں کو مثالیں دے کر سمجھاتے ہیں۔ دنیا کی ہر شئے اللہ تعالیٰ کی ایک نشانی ہے۔ جب بندہ اس نشانی پر غور

⁠⁠⁠حوالہ : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین

ساقی ! ترا مخمور پئے گا سوبار

ساقی ! ترا مخمور پئے گا سوبار گردش میں ہے ساغر تو رہے گا سوبار سو بار جو ٹوٹے تو مجھے کیاغم ہے ! ساغر مری مٹی سے بنے گا سوبار میں اس بات کا غم کیوں کروں کہ ساغر ٹوٹ گیا ہے۔ یہ پیالہ میری ہی ذات سے بنا ہے اور میرا وجود بھی ان ذرّوں سے بنا ہے۔ مجھے مرنے

⁠⁠⁠حوالہ : تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ

حجابِ عظمت کیا ہے؟

ایک روز طبیعت میں بے کیفی اتنی بڑھی کہ اللہ تعالےٰ سے درخواست کی” یا اللہ، اب میں اس ماحول میں زندہ نہیں رہنا چاہتا۔ مجھے اس دنیا سے رخصت ہونے کی اجازت مرحمت فرما دیں۔ اس دنیا  اور ماحول سے میرا دل بھر گیا۔ آپ کا بڑا کرم اور رحم ہو گا مجھے یہاں سے بلا

⁠⁠⁠حوالہ : جنت کی سیر

فرشتے، جنات اور آدم ؑ

فرشتے اور فرشتوں کی چار نوعیں ۱۔ فرشتے ملاء اعلیٰ۔ ملائکہ روحانی۔ ملائکہ سماوی۔ ملائکہ عنصری ۲۔ جنات اور جنات کی دنیا جنات۔ جنات کے حیوانات۔ جنات کی دنیا میں جمادات۔ جنات کی دنیا میں نباتات ۳۔ (موالید ثلاثہ) ۱۔             حیوانات ۲۔            جمادات

⁠⁠⁠حوالہ : آگہی

کارنامے

ہم جب زندگی میں کام کرنے والے جذبات کا تزکرہ کرتے ہیں تو ہمیں یہ نظر آتا ہے کہ حالات و واقعات کے ساتھ ساتھ جذبات میں تبدیلی رونما ہوتی ہے ۔ گردوپیش میں اگر خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی جائے تو لوگ خوف زدہ زندگی گزارتے ہیں ۔ اس کے برعکس اگر گردوپیش میں

⁠⁠⁠حوالہ : کشکول

نصیحت

اللہ کے مشن (دین ) کو پھیلانا ہر امؔتی پر فرض ہے۔ اس فرض کی ادائیگی کے لئے پہلے خود اپنا عرفان حاصل کریں ۔ خود آگاہی اور اپنی ذات کا عرفان ایسی روحانی کامیابی ہے جس کے ذریعے انسان اپنی دعوت کا سچا نمونہ بن جاتا ہے ۔ جو کچھ کہتا ہے عمل و کردار سے اس کا

⁠⁠⁠حوالہ : کشکول

انعام یافتہ

سوال: سورہ فاتحہ میں آتا ہے کہ اے اللہ ہمیں ان لوگوں کی راہ پر چلا جو ترنے انعام یافتہ ہیں۔ یہ انعام یافتہ لوگ کون ہوتے ہیں جبکہ بظاہر نافرمان اس دنیا میں مزے کی زندگی گزارتے ہیں؟ اس کی وضاحت فرمائیں۔ جواب: اس بات کی پوری طرح کوشش کی جاتی ہے کہ تصوف او

⁠⁠⁠حوالہ : توجیہات

تعارف

پیارے بچو! اللہ تعالیٰ بہت مہربان اور رحیم و کریم ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اس پوری کائنات کو محبت کے ساتھ پیدا کیا ہے۔اللہ ہم سب کے خالق ہیں اور ہم سب اللہ کی مخلوق ہیں۔کائنات میں بے شمار مخلوقات ہیں۔دور تک پھیلا ہوا نیلا آسمان،چاند، ستارے، سورج، بادل،ہوا، ک

⁠⁠⁠حوالہ : بچوں کے محمد ﷺ (جلد اول)

خود شناسی

’’اس نے تمہیں منتخب فرما لیا ہے اور دین کے معاملے میں تم پر کوئی تنگی نہیں رکھی ہے، پیروی کرو اس دین کی جو تمہارے باپ ابراہیم کا دین ہے۔ اس نے پہلے ہی سے تمہیں مسلم کے نام سے نوازا تھا تا کہ رسول ہمارے لئے دین حق کی شہادت دیں اور تم دنیا کے سارے انسانو

⁠⁠⁠حوالہ : تجلیات

مراقبہ کرنے کے آداب

مراقبہ کرنے کے آداب ۱۔ مراقبہ کرنے کی جگہ ایسی ہونی چاہئے جہاں نہ گرمی ہو نہ سردی ہو۔ معتدل ماحول ہو۔ ۲۔ شور و غل اور ہنگاموں سے جگہ پاک ہو۔ ۳۔ مراقبہ جہاں کیا جائے وہاں بہتر تو یہی ہے کہ مکمل اندھیرا ہو۔ اگر ایسا ممکن نہ ہو تو زیادہ سے زیادہ اندھیرا ہ

⁠⁠⁠حوالہ : اسم اعظم

روحانی عورت

ہر زمانے میں یہ بات بحث طلب رہی ہے کہ : ۱۔ عورت میں روحانی صلاحیت موجود نہیں ہے یا مرد کے مقابلے میں کم ہے۔ ۲۔ عورت میں روحانی اور الہامی مرحلوں سے گزرنے اور ان کو سمجھنے کی سکت نہیں ہوتی۔ ۳۔ عورت روحانی طور پر مرد سے کمزور ہے۔ ۴۔ عورت آسمانوں میں پروا

⁠⁠⁠حوالہ : ایک سو ایک اولیاء اللہ خواتین

زندگی ایک اطلاع ہے

عام مشاہدے کی رُو سے زندگی گزارنے کی جو طرزیں مَوجود ہیں یا ہرآدمی زندگی کی جن طرزوں میں سفر کرتا ہے وہ دو ہیں۔ ایک طرز یہ ہے کہ آدمی شعوری حواس میں زندگی کے تمام تقاضے پورے کرتا ہے لیکن ساتھ ساتھ ہر تقاضا پورا کرنے کیلئے اُسے جسمانی طور پر محنت اور جد

⁠⁠⁠حوالہ : قلندر شعور

حضرت سید احمد رفاعیؒ

مشہور بزرگ سید احمد رفاعی ؒ ۵۵ ؁ھ میں جب حج سے فارغ ہو کر زیارت کے لئے حاضر ہوئے۔ تو انہوں نے قبر اطہر کے قریب کھڑے ہو کر دو شعر پڑھے۔ ’’دوری کی حالت میں، میں اپنی روح کو خدمت اقدس میں بھیجا کرتا تھا۔ وہ میری نائب بن کر آستانہ مبارک چومتی تھی۔ اب جسموں

⁠⁠⁠حوالہ : رُوحانی حج و عُمرہ

کورچشم

روحانی سائنس کا طالب علم اپنے مشاہدہ اور تجزیہ (ANALYSIS ) کی بنا پر اس مقصد سے آشنا ہوتا ہے کہ کا ئنات میں عناصر کی ترتیب، ہم آہنگی، نظم، افادیت و مقصدیت کور چشم شعور کی کارفرمائی نہیں ہے۔ کوئی طاقت ہے، کوئی ہستی ہے جس کے حکم پر ازل سے ابد نظام حیات و

⁠⁠⁠حوالہ : کشکول

ما بعد الطّبیعی اَساس

انسان جس جسمانی وجود سے اس دنیا میں چلتا ، پھرتا، کھاتا ، پیتا ہے اور دوسرے مشاغل میں مصروف رہتا ہے، وہ فانی ہے ۔ہر انسان کی اصل اس کی روح ہے۔ روح کا ادراک ہونے سے انسان اپنی اصل سے واقف ہوجاتا ہے اوراپنی اصل سے واقفیت ہی عرفانِ الہٰی کا وسیلہ ہے ۔ ارش

⁠⁠⁠حوالہ : احسان و تصوف

نیند میں جھٹکے لگنا

سوال: سات سال سے میں ایک مرض میں مبتلا ہوں اور یہ مرض کسی کی بھی سمجھ میں نہیں آتا۔ مرض یہ ہے کہ سو کر جب اٹھتی ہوں تو مجھے جھٹکے لگتے ہیں اور زوردار چیخ نکلتی ہے۔ ہاتھ پاؤں اکڑ جاتے ہیں۔زبان دانتوں کے نیچے آ کر کٹ جاتی ہے۔ دماغ میں جو باتیں ہوتی ہیں و

⁠⁠⁠حوالہ : روحانی ڈاک (جلد اوّل)

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)