یہ تحریر العربية (عربی) English (انگریزی) Русский (رشیئن) ไทย (تھائی) 简体中文 (چائینیز) میں بھی دستیاب ہے۔

مراقبہ

ذہنی سکون کے لئے مراقبہ کیجئے

بے قراری، عدم سکون اور اضطراب سے رستگاری حاصل کرنے کے لئے اسلاف سے جو ہمیں ورثہ ملا ہے اس کانام مراقبہ ہے۔ مراقبہ کے ذریعے ہم اپنے اندر مخفی صفات کو منظر عام پرلاسکتے ہیں۔ خوف و دہشت میں مبتلا،عدم تحفظ کے احساس میں سسکتی اور مصائب و آلام میں گرفتارنوع انسانی کے لئے مراقبہ ایک ایسا لائحہ عمل ہے جس پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنا کھویا ہوا اقتدار دوبارہ حاصل کر کے زندہ قوموں کی صفوں میں ممتاز مقام حاصل کر سکتے ہیں ۔

نورانی لہروں کا نزول

چھ لطائف کو چار نہریں سیراب کرتی ہیں۔ ۱) نہرِ تسوید ۲ ) نہرِ تجرید ۳ ) نہرِ تشہید ۴ ) نہر ِ تظہیر ۱۔ نہرِ تسوید کا نزول لطیفہ ٔ اخفیٰ میں ہوتا ہے۔ ۲۔ نہرتجرید کا نزول لطیفہ ٔ سری میں ہوتا ہے۔ ۳۔ نہرتشہید کا نزول لطیفہ ٔ قلبی میں ہوتا ہے۔ ۴۔ نہرتظہیر کا

⁠⁠⁠حوالہ : احسان و تصوف

یقین کا پیٹرن

علم یقین کا پیٹرن ہے۔ ایسا پیٹرن جس پر زندگی رواں دواں ہے، حیات وممات قائم ہے، اور جس پر ترقی وارتقاء موجود ہے۔

⁠⁠⁠حوالہ : احسان و تصوف

اﷲکا ہاتھ ر سول اﷲ کی پشت پر

رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک روز کچھ رات گزری تھی کہ میں اٹھا وضو کیا اور جس قدر مجھے وقت میسر آیا میں نے صلوٰۃ قا ئم کی ۔صلوٰۃ میں ہی مجھے اونگھ آگئی میں نے دیکھا میرا پر وردگا ر نہا یت اچھی شکل میں میرے سا منے ہے مجھ سے فر مایا اے محمد صلی

⁠⁠⁠حوالہ : احسان و تصوف

استغنائی طرزِ فکر

سوال: استغنائی طرزِ فکر کس طرح حاصل کی جا سکتی ہے؟ جواب: انسان کے اندر دو دماغ کام کرتے ہیں۔ ایک دماغ وہ ہے جو آدم کو جنّت میں حاصل تھا یعنی ایسا دماغ جو نافرمانی سے نا آشنا تھا۔ اور دوسرا دماغ جو نافرمانی کے بعد حاصل ہوا۔ جب تک آدم نے جنّت میں حکم عدو

⁠⁠⁠حوالہ : روح کی پکار

چھپکلی کا خوف

سوال: اللہ تعالیٰ آپ کے علم میں برکت عطا فرمائے، آمین۔ ایک مسئلہ پیش خدمت ہے۔ یوں تو بہت معمولی مگر میرے لئے مسئلہ سنگین ہے۔ مجھے چھپکلی سے بہت ڈر لگتا ہے۔ جب کبھی چھپکلی پر نظر پڑتی ہے تو سانس رکتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ جس جگہ چھپکلی ہو ادھرسے گزرنا میرے

⁠⁠⁠حوالہ : روحانی ڈاک (جلد اوّل)

بیہوشی

سوال: پانچ سال قبل میں اپنے چچا کے گھر رہنے کے لئے گئی۔ وہاں شعبان کی 14تاریخ کو باہر چاندنی میں سو گئی۔ بدن تو دیوار کے سائے میں تھا۔ صر ف چہرے اور سر پر چاند کی روشنی پڑ رہی تھی۔ اس رات میں بہت بے چین رہی۔ نیند جیسے آنکھوں سے دور تھی ڈر لگ رہا تھا۔ ص

⁠⁠⁠حوالہ : روحانی ڈاک (جلد اوّل)

انسانی روحیں

یہ وہ روحیں ہیں جو ملا ء اعلیٰ سے علم سیکھتی ہیں اور یہ لوگ ایسے اعمال کر تے ہیں جن سے ان کا ذہن و قلب مُصّفا ہوجاتا ہے۔ پا کیزگی اور نور کے ذخیرے کی وجہ سے وہ ملاء اعلیٰ کی با ت سمجھنے کے قابل ہوجاتے ہیں۔ مر نے کے بعد اُن فرشتوں کی جماعت میں شا مل ہوج

⁠⁠⁠حوالہ : احسان و تصوف

باطنی آنکھ

جب تک آدمی کے یقین میں یہ بات رہتی ہے کہ چیزوں کا موجود ہونا یا چیزوں کا عدم میں چلے جانا اللہ کی طرف سے ہے اس وقت تک ذہن کی مرکزیت قائم رہتی ہے اور جب یہ یقین غیرمستحکم ہو کر بکھر جاتا ہے تو آدمی ایسے عقیدوں اور وسوسوں میں گرفتار ہو جاتا ہے جس کا نتیج

⁠⁠⁠حوالہ : کشکول

شیخ عبدالسلام بن ابی القاسمؒ

شیخ عبدالسلام بن ابی القاسم صقلیؒ کہتے ہیں کہ مجھ سے ایک شخص نے بیان کیا کہ میں مدینہ طیبہ میں تھا۔ میرے پاس کوئی چیز نہیں تھی۔ میں حجرہ شریف پر حاضر ہوا اور عرض کی۔ اولین اور آخرین کے سردار میں مصر کا رہنے والا ہوں۔ میں پانچ مہینے سے آپ کی خدمت میں حا

⁠⁠⁠حوالہ : رُوحانی حج و عُمرہ

قلندری سلسلہ

حضرت عبدالعزیز مکّی قلندرؒ سے قلندری (بعض صوفیائے کرام کا خیال ہے کہ حضرت ذوالنون مصریؒ سے قلندری سلسلہ جاری ہوا۔) سلسلہ جاری ہواہے۔ یہ بزرگ حضرت صالح علیہ السّلام کی اولاد میں سے ہیں۔ ان کو جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ظہور کی خوش خبری ملی تو

⁠⁠⁠حوالہ : تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ

چمگاڈر

سوال: میں آج سے ڈھائی سال پہلے انڈیا گئی وہاں ہمارے خالو کا انتقال ہو گیا۔ وہ بیمار تھے اور مرنے سے چار پانچ دن پہلے انہیں چمگاڈر سے بہت خوف آتا تھا۔ اس دن سے مجھ پر ہر وقت خوف مسلط رہتا ہے۔ اور میں پریشان رہتی ہوں۔ ایسا لگتا ہے کہ اگلے لمحے مر جاؤں گی

⁠⁠⁠حوالہ : روحانی ڈاک (جلد اوّل)

ضمیر

مراقبہ ایک ایسا عمل ہے جس میں انسان عالم ظاہر کی طرح اپنے اندر موجود متحرک اور مسلسل عمل کرنے والی مخفی دنیا سے روشناس ہوتا ہے۔ جس طرح ہم خواب کی حالت میں جسم کے تقاضوں سے آزاد ہو کر اس دنیا میں سفر کرتے ہیں جس دنیا کو بیداری کی آنکھ نہیں دیکھ سکتی۔ اس

⁠⁠⁠حوالہ : نظریٗہ رنگ و نُور

اغراض و مقاصد

لازوال، ہستی اپنی قدرت کا فیضان جاری وساری رکھنے کے لئے ایسے بندے تخلیق کرتی رہتی ہے جو دنیا کی بے ثباتی کا درس دیتے ہیں ۔ خالقِ حقیقی سےتعلق قائم کرنا اور آدم زاد کو اس سے متعارف کرانا ان کا مشن ہوتا ہے۔ سیّدنا حضور علیہ الصّلوٰۃوالسّلام کے وارث ابدال

⁠⁠⁠حوالہ : تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ

حضرت یوسف علیہ السلام

حضرت یوسف علیہ السلام کی پیدائش کے وقت حضرت یعقوبؑ کی عمر ۷۳ برس تھی۔ حضرت یوسف علیہ السلام کے گیارہ بھائی تھے۔ ’’بن یامین‘‘ سگے بھائی تھے اور دس سوتیلے بھائی تھے۔ حضرت یوسف علیہ السلام بھائیوں میں سب سے زیادہ حسین و جمیل اور فہیم تھے۔ حضرت یوسف علیہ ا

⁠⁠⁠حوالہ : محمد الرّسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) جلد سوئم

فوٹان اور الیکٹران

فوٹان اور الیکٹران اول ہم ان روشنیوں کا تذکرہ کرتے ہیں جو خاص طور پر آسمانی رنگ پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ روشنیوں کا سرچشمہ کیا ہے اس کا بالکل صحیح علم انسان کو نہیں ہے قوسِ قزح کا جو فاصلہ بیان کیا جاتا ہے وہ زمین سے تقریباً نو(۹) کروڑ میل ہے، اس کے معنی

⁠⁠⁠حوالہ : اسم اعظم

آواز کا بھاری ہونا یاگلا بیٹھنا

اس کے لئے نیلے رنگ کا پانی فائدہ مندہوگا۔ خوراک 6ماشہ یازیادہ سے زیادہ ایک تولہ آدھے آدھے گھنٹہ کے بعد پے درپے صبح وشام پئیں۔

⁠⁠⁠حوالہ : رنگ و روشنی سے علاج

سفید کوڑھ ۔ برص

اس میں سرخ رنگ کے پانی کی خوراک صبح شام دینا اور سرخ رنگ کی شعاع روزانہ چارپانچ منٹ تک ڈالنا پورا علاج ہے۔

⁠⁠⁠حوالہ : رنگ و روشنی سے علاج

تراویح کی تسبیح

چار رکعت تراویح کے بعد اتنی دیر بیٹھنا مسنون ہے جتنے وقفہ میں یہ دعا پڑھی جائے۔ اس وقفہ کو ترویحہ کہتے ہیں۔ سُبْحَانَ ذِی الْمُلْکِ وَ الْمَلَکوتِ سُبْحَانَ ذِی الْعِزَّۃِ پاک ہے وہ ذات جس کی بادشاہی زمین و آسمان میں ہے، پاک ہے وہ ذات جو عزت وَ الْعَظْ

⁠⁠⁠حوالہ : روحانی نماز

دماغی کمزوری

دماغی الجھن اور نروس نیس ( NERVOUSNESS)کو ختم کر نے کیلئے کھانے میں نمک کی مقدار کم کر کے چوتھائی کر دینی چاہیئے۔ علاج کے لئے کسی مومی کاغذ کے ایک ٹکڑے پر زعفران اور عرق گلاب سے لکھکر ایک پونڈ شہد میں ڈالدیں ، یہ شہد ایک ایک چمچہ تین مرتبہ روزانہ کھائی

⁠⁠⁠حوالہ : روحانی علاج

جنسی کشش پیدا کرنے کے لئے

بعض حالات میں ایسی صورت پیدا ہو جاتی ہے کہ عورت یا مرد کے اندر جنسی جذبہ یا تو بہت کم ہو جاتا ہےیا بالکل نہیں رہتا۔ اس کو معمول پر لانے کے لئے کاغذ پر اَلْقَیْنَا اَلْفَیْنَا لکھ کر عورتیں چوٹی میں اور مرد بازو پر باندھیں۔

⁠⁠⁠حوالہ : روحانی علاج

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)