ہجرت کے بعد

مکمل کتاب : بچوں کے قلندر بابا اولیاؒ

مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=18623

ہندوستان کی تقسیم کے بعد قلندر بابااولیاءؒ بھی پاکستان کی محبت میں والد صاحب، بہن بھائیوں مع اہل و اعیال ہجرت کر کے کراچی تشریف لے آئے۔ کراچی میں آپ نے بڑی مشکلات کے ساتھ دن گزارے۔ لی مارکیٹ کے ایک محلہ میں ایک نہایت پرانا سا مکان کرایہ پر لیا۔ ذریعہ معاش کا یہ طریقہ اختیار کیا کہ لارنس روڈ  فٹ پاتھ پر روزانہ صبح جا کر بیٹھ جاتے اور بجلی کے فیوز وغیرہ لگاتے تھے اس طرح زندگی بسر ہونے لگی۔

اس کے کچھ عرٖصے بعد آپ اردو ڈان اخبار میں سب ایڈیٹر کے عہدے پر فائز ہو گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ مختلف رسائل میں سلسلہ وار کہانیاں لکھنے لگے کچھ رسالوں کی ادارت کے فرائض بھی انجام دئیے۔

پیارے بچوں!

حضور قلندر بابااولیاءؒ دہلی میں اچھا گھر اور معقول روزگار چھور کر آئے تھے آپ نے یہ تکلیف پاکستان کی محبت میں نہایت صبر و شکر کے ساتھ برداشت کیں۔ آپ نے کبھی کسی تکلیف یا پریشانی پر شکوہ نہیں کیا۔

قلندر بابا اولیاءؒ کراچی میں قیام کے دوران ۱۹۵۶ء میں سلسلہ سہروردیہ کے بزرگ حضرت ابوالفیض قلندر علی سہروردیؒ سے بیعت ہوئے۔ اس طرح روحانی علوم سیکھنے کا سلسلہ آگی بڑھتا گیا۔

پیارے بچوں!

جس فرد سے بیعت ہوتے ہیں اسے روحانی استاد کہا جاتا ہے۔ روحانی استاد روحانی علوم دیتا ہے۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 12 تا 12

سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)