دسترخوان

مکمل کتاب : بچوں کے قلندر بابا اولیاؒ

مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=18639

قلندر بابااولیاءؒ مہمان نواز تھے۔مہمانوں کی آمد پر خوش ہوتے اور ان کی کاطر مدارت کرتے تھے۔کھانے کا وقت نہ بھی ہو تب نھی مہمانوں سے کھانے کا پوچھتے۔ایک روز میں جتنے مہمان آ جائیں فرماتے بھئی! ان کو بھی چائے پلائیں۔

آپ کھانے میں تکلف نہیں کرتے دسترخوان پر جو موجود ہوتاکھا لیتے اور اللہ کا شکر ادا کرتے۔کھانا شروع کرنے سے پہلے دسترخوان پر موجود بچوں سے فرماتے

بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھیں اور کھانا شروع کریں۔کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا کہ گھر میں سب بچے قلندر بابااولیاءؒ کے ساتھ بیٹھ کرچٹنی کے ساتھ روٹی کھاتے۔ قلندر بابااولیاءؒ بچوں سے فرماتے بچو! خوش ہو کر کھاو۔آج اللہ کے ہاں ہماری خصوصیت یہ ہے کہ ہم ثتنی سے روٹی کھا رہے ہیں اور دوسرے لوگ گوشت کھا رہے ہیں۔

پیارے بچوں!

بچپن،جوانی،بڑھاپا زندگی کو ہر دور میں صحت کی بڑی اہمیت ہے اور صحت مند رہنے کے لیے متوازن خوراک بہت ضروری ہے۔جدید تحقیق کے مطابق بچپن سے جوانی تک جسمانی اعضاء تیزی سے بڑھتے ہیں۔بچپن میں دانت، بال اور دماغ کی نشونما ہوتی ہے۔ جن بچوں میں آئرن کی کمی ہوتی ہے وہ بڑے بڑے کام نہیں کر سکتے۔ وہ کاہل ہوتے ہیں اور جلدی تھک جاتے ہیں۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 15 تا 15

سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)