روحانی یونیورسٹی

مکمل کتاب : بچوں کے قلندر بابا اولیاؒ

مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=18611

انٹر کی تعلیم کے دوران آپ کارحجان روحانی تعلیم کی طرف بڑھنے لگا اور آپ اپنا کچھ وقت ایک بزرگ مولانا کابلیؒ کے پاس گزارنے لگے۔آپ نے کابلیؒ صاحب کے پاس پانچ چھ ماہ تعلیم حاصل کی۔پھر آپ ناگپور میں حضرت بابا تاج الدینؒ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔

حضرت بابا تاج الدینؒ نے قلندر بابااولیاءؒ کی والدہ سعیدہ بی بی کو اپنی بیٹی بنا کر پرورش کی تھی۔یس رشتے سے قلندر بابااولیاءؒ حضرت بابا تاج الدینؒ کو نانا کہتے تھے۔ حضرت بابا تاج الدینؒ کے پاس لوگ دور دور سے ملنے آتے تھے۔آپ اللہ کے دوست ہیں۔

پیارے بچوں!

اللہ کے دوست اللہ کی مخلوق سے پیار کرتے ہیں اور ان کے دکھ درد دور کرتے ہیں۔ حضرت بابا تاج الدینؒ بھی انہی کاموں میں مصروف رہتے تھے۔مخلوق کی خدمت کرتے اور اللہ کی باتیں سناتے تھے۔ حضرت بابا تاج الدینؒ  کی روحانی یونیورسٹی میں یہ تعلیم دی جاتی تھی کہ

اللہ ہمارے خالق ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق سے پیار کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ہماری جان سے زیادہ ہم سے قریب ہیں انسان اگر چاہے تو اللہ کو دیکھ سکتا ہے اس لیے کہ انسان کی روح اللہ کو ازل میں دیکھ چکی ہے۔اور قالو بلیٰ کہہ کر اللہ سے باتیں کر چکی ہے۔

قلندر بابااولیاءؒ اپنے حضرت بابا تاج الدینؒ کے پاس روحانی یونیورسٹی میں نو سال مقیم رہے۔ نو سال کے عرصے میں حضرت بابا تاج الدینؒ نے آپ کی تربیت فرمائی۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 9 تا 9

سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)