بجلی کی دریافت سے پہلے
مکمل کتاب : قلندر شعور
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=8876
ہمارے سامنے چڑیا سے بھی چھوٹا پرندہ ‘‘بَیا’’ (Weaver Bird) ہے۔ بَیا کا مکان ایک پوری سائنس ہے۔ ایک پورا نقشہ ہے۔ ایک پوری پلاننگ ہے۔ تنکوں کے اس گنبد نما لٹکے ہُوئے گھر میں کمرے بھی ہوتے ہیں، سونے کیلئے بستر بھی ہوتے ہیں۔ اور بچوں کے جُھولنے کیلئے جُھولا بھی ہوتا ہے۔ یہ ناقابل تذکرہ دو انچ کی چڑیا اتنی عقل و فہم رکھتی ہے کہ اپنے گھر کو رَوشن رکھنے کیلئے جگنو کو گرفتار کر لیتی ہے اور جگنو کی چمک سے اس کے گھر میں رَوشنی رہتی ہے۔ یعنی یہ چھوٹا سا پرندہ بجلی (Electricity) کی دریافت سے پہلے بھی بجلی کی سائنس سے واقف تھا اور جگنو کو نسل بعد نسل بطور قمقمے (Bulb) کے استعمال کر رہا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 25 تا 25
قلندر شعور کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔