انجینئر چیونٹیاں
مکمل کتاب : قلندر شعور
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=8984
انجینئر چیونٹیاں اپنی ہُنرمندی کے اعلیٰ نمونے پیش کرتی ہیں۔ یہ ایک بڑا سا کمرہ بناتی ہیں جو شاہی محل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ کمرہ اِنتہائی صاف ستھرا رکھا جاتا ہے۔ اس میں ملکہ قیام کرتی ہے۔ مزدور اور کارکن دونوں ملکہ کی خدمت گزاری میں مصروف رہتے ہیں۔ یہ شاہی محل گیلریوں کے ذریعے ہر طرف سے ملا ہوتا ہے۔ ان گیلریوں میں جگہ جگہ عام خانے ہوتے ہیں جن میں یا توغذا کا ذخیرہ ہوتا ہے یا مزدور کارکن رہتے ہیں ان کا قلعہ اتنا مضبوط ہوتا ہے کہ اس پر پانی کا کوئی اثر نہیں ہوتا اور شدید تپش بھی اس پر اثرانداز نہیں ہوتی۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 37 تا 38
قلندر شعور کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔
Error: Contact form not found.
