ہاتف غیبی
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=25688
کائنات ایک اجتماعی فہم رکھتی ہے۔ ہر ذر ے،سیارے، ستارے، چرند پرند، حیوان، انسان، جنات اور فرشتے، سب کو زندگی کی تحریکات ایک ایسے شعور سے ملتی ہیں جو اپنے اندر کائنات کی معلومات کا ریکارڈ رکھتا ہے۔ دور جدید کی زبان میں اس کی مثال ایک ایسے کمپیوٹرکی ہے جس میں کسی ملک کے کوائف اور حالات کا مکمل ریکارڈ موجودہو۔
اس شعور سے رابطے کا ذریعہ آواز ہے۔ اس آواز کو اصطلاحاً ہاتف غیبی کہتے ہیں۔ جس کے معنی ’’ غیب کا پکارنے والا‘‘ ہے۔ یہ آواز کائنات میں ہر وقت دور کرتی رہتی ہے اور کوئی شخص جس کا ذہن مرکزیت قائم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور آلائش سے پاک ہے، متوجہ ہوکر اسے سن سکتا ہے۔ سوال کرے تو جواب پا سکتا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 244 تا 245
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔