گھڑی کی سوئیاں
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=19671
*بورڈ کے اوپر گھڑی بنی ہوئی ہے گھڑی میں سوئی کے ساتھ ایک سے بارہ تک ہندسے لکھے ہوئے ہیں ہندسے جس جگہ لکھے ہوئے ہیں وہ اسپیس ہے اور سوئی کا گھومنا ٹائم ہے،اگر سوئی کو اتنی رفتار سے گھمایا جائے کہ وہ پلک جھپکنے سے پہلے 12سے6کے ہندسے پر پہنچ جائے تو شعور پردے میں چلا جائے گا اور جوشعور ایک،دو،تین کے وقفوں میں سے گزرکر چھ تک پہنچتا ہے وہ حذف ہوجائے گا۔یعنی ذہن کی رفتار اتنی تیز ہوجائے گی کہ اسپیس کے وقفے نظر انداز ہوجائیں گے اور جب سوئی کو اس طرح گھما دیا جائے کہ وہ پلک جھپکنے سے پہلے بارہ پر پہنچ جائے تو ذہن کی رفتار اتنی زیادہ ہوجائیگی کہ ایک سے بارہ تک وقفوں کو نظرپھلانگ جائیگی۔
انسان کے اندر بیک وقت دو نظریں کام کررہی ہیں ایک نظر وقفہ وقفہ سے کام کرتی ہے اور دوسری نظر وقفوں کی نفی کرکے آگے اور بہت آگے دیکھتی ہے۔
* روحانی ڈائجسٹ
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 19 تا 20
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔