یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
گلابی روشنی
مکمل کتاب : مراقبہ
مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=12405
مرگی، دماغی دورے، ذہن اور حافظہ کا ماؤف ہونا، ڈر اور خوف، عدم تحفظ کا احساس، زندگی سے متعلق منفی خیالات آنا، دنیا بیزاری سے نجات پانے کے لئے موثر علاج ہے۔
کیس:
- سلمان انصاری ، ٹھٹھہ سے لکھتے ہیں۔ میں عرصہ دراز سے مرگی کے مرض میں مبتلا تھا۔ اس میں بڑی اذیتیں بھی اٹھائی ہیں۔ کئی بار بازار میں چلتے چلتے دورہ پڑ گیا۔ گر گیا اور چوٹیں لگیں۔ ایک دفعہ نہاتے ہوئے دورہ پڑ گیا۔ ایک گھنٹے کے بعد لوگوں کو پتہ چلا غرضیکہ میری دیکھ بھال کے لئے لوگ ساتھ رہتے تھے۔ جس کا مجھے ہر وقت احساس رہتا تھا۔ بھلا ہو عظیمی صاحب کا جنہوں نے گلابی روشنیوں کا مراقبہ تجویز کر کے میری مسیحائی کی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ انشاء اللہ میں مکمل طور پر شفاء یاب ہو جاؤں گا۔
- شیما نازلی، حیدر آباد سے لکھتی ہیں۔ مسلسل ڈر اور خوف نے میری طبیعت میں بزدلی اور احساس کمتری بھر دی تھی۔ شادی کے بعد کی زندگی میرے لئے کسی امتحان سے کم نہ تھی۔ ہر وقت شوہر کا اور ساس نندوں کا خوف دل پر اس طرح طاری رہتا کہ باوجود تمام کام کرنے کے دل کی دہشت ختم نہیں ہوتی اور کوئی کچھ کہے نہ کہے۔ میں خود ہر وقت اندر ہی اندر پتے کی طرح لرزتی رہتی تھی۔ اس کے ساتھ ہی اللہ میاں کا خوف بھی میرے مزاج کا ایک حصہ بن چکا تھا۔ اپنی نظر میں میرا ہر فعل ایک گناہ لگتا اور میں ہر وقت اللہ میاں سے ڈر ڈر کے معافی مانگتی رہتی۔ اس دباؤ نے میرے تمام اعصاب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور میں ہر وقت مضمحل رہنے لگی۔ میرے شوہر نے مجھے گلابی روشنیوں کا مراقبہ کرنے کو کہا۔ دو ماہ کے بعد آج میں مطمئن ہوں اور کافی حد تک مجھے یقین ہے کہ اب مکمل طور پر صحت یاب ہو جاؤں گی۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 257 تا 259
یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔
مراقبہ کے مضامین :
انتساب
1 - انفس و آفاق
2 - ارتکاز توجہ
3 - روحانی دماغ
4 - خیالات کی لہریں
5 - تیسری آنکھ
6 - فلم اور اسکرین
7 - روح کی حرکت
8.1 - برقی نظام
8.2 - تین کرنٹ
9.1 - تین پرت
9.2 - نظر کا قانون
10 - كائنات کا قلب
11 - نظریہ توحید
12.1 - مراقبہ اور مذہب
12.2 - تفکر
12.3 - حضرت ابراہیم ؑ
12.4 - حضرت موسیٰ ؑ
12.5 - حضرت مریم ؑ
12.6 - حضرت عیسیٰ ؑ
12.7 - غار حرا
12.8 - توجہ الی اللہ
12.9 - نماز اور مراقبہ
12.10 - ذکر و فکر
12.11 - مذاہب عالم
13.1 - مراقبہ کے فوائد
13.2 - شیزو فرینیا
13.3 - مینیا
14.1 - مدارج
14.2 - غنود
14.3 - رنگین خواب
14.4 - بیماریوں سے متعلق خواب
14.5 - مشورے
14.6 - نشاندہی
14.7 - مستقبل سے متعلق خواب
15.1 - لطیف احساسات
15.2 - ادراک
15.3 - ورود
15.4 - الہام
15.5 - وحی کی حقیقت
15.6 - کشف
16 - سیر
17 - فتح
18.1 - مراقبہ کی اقسام
18.2 - وضاحت
18.3 - عملی پروگرام
18.4 - اندازِ نشست
18.5 - جگہ اور اوقات
18.6 - مادی امداد
18.7 - تصور
18.8 - گریز
18.9 - مراقبہ اور نیند
18.10 - توانائی کا ذخیرہ
19.1 - معاون مشقیں
19.2 - سانس
19.3 - استغراق
20.1 - چار مہینے
20.2 - قوتِ مدافعت
20.3 - دماغی کمزوری
21 - روحانی نظریہ علاج
22.1 - رنگ روشنی کا مراقبہ
22.2 - نیلی روشنی
22.3 - زرد روشنی
22.4 - نارنجی روشنی
22.5 - سبز روشنی
22.6 - سرخ روشنی
22.7 - جامنی روشنی
22.8 - گلابی روشنی
23 - مرتبہ احسان
24 - غیب کی دنیا
25.1 - مراقبہ موت
25.2 - اعراف
25.3 - عظیم الشان شہر
25.4 - کاروبار
25.5 - علمائے سوء
25.6 - لگائی بجھائی
25.7 - غیبت
25.8 - اونچی اونچی بلڈنگیں
25.9 - ملک الموت
25.10 - مراقبہ نور
26.1 - کشف القبور
26.2 - شاہ عبدالعزیز دہلویؒ
27 - روح کا لباس
28.1 - ہاتف غیبی
28.2 - تفہیم
28.3 - روحانی سیر
28.4 - مراقبہ قلب
28.5 - مراقبہ وحدت
28.6 - ’’لا‘‘ کا مراقبہ
28.7 - مراقبہ عدم
28.8 - فنا کا مراقبہ
28.9 - مراقبہ، اللہ کے نام
28.10 - اسم ذات
29 - تصورشیخ
30 - تصور رسول علیہ الصلوٰۃ والسلام
31 - ذات الٰہی
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔