کنکریاں مارنے کی حکمت
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=22512
حج کا ایک رکن شیطان کو کنکریاں مارنا ہے۔ اس کا پس منظر یہ ہے کہ جب اﷲتعالیٰ کے حکم پر حضرت ابراہیم ؑاپنے بیٹے حضرت اسماعیل ؑ کو قربانی کے لئے لے کر چلے تو منیٰ کے مقام پر شیطان نے انہیں اپنے ارادے سے باز رکھنے کی کو شش کی۔ آپ ؑ نے شیطان کو کنکریاں مار کر بھگادیا۔ یہ وہی مقام ہے جہاں حج کے دوران شیطان کو کنکریاں ماری جاتی ہیں۔ کنکریاں مارنے کی حکمت یہ ہے کہ اگر اﷲ کے حکم کی تعمیل میں کوئی رکاوٹ آئے تو اس کی مزاحمت کی جائے۔ ذہنی مزاحمت کے ساتھ جسمانی طاقت بھی استعمال کی جائے۔ یہاں تک کہ اﷲ کا حکم پورا ہو جائے اور شیطان اپنے وسوسوں میں مایوس اور نامراد ہو جائے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 159 تا 159
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔