کفرانِ نعمت
مکمل کتاب : بڑے بچوں کے لئے
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=36384
کفرانِ نعمت
اللہ کی امانت قبول کر کے اس کی حفاظت نہ کرنا اور اس سے فائدہ نہ اٹھانا کفران نعمت ہے۔جبکہ کفران نعمت ناشکری ہے،اور ایسی قومیں جو شکر گزار نہیں ہوتیں،زمین پر بوجھ بن جاتی ہیں۔آسمانی بلائیں انکی زندگی کو زہریلا کر دیتی ہیں۔ایسی قوموں خی عزت داغ دار ہو جاتی ہے۔ایسی قومیں ذلت و رسوائی اور شکست کی علامت بن جاتی ہیں۔
کاش
کاش میں درخت کا ایکپتہ ہوتا،جس پر شبنم موتی بن کر استراحت کرتی اور پرندے شاخوں پر بیٹھ کر اللہ کی حمد و ثناء بیان کرتے،صبح دم پرندوں کے یہ ترانے میری روح میں ایسی سرشاری پیدا کر دیتے کہ میں آسمان کی وسعتوں میں گم ہو کر اشرف المخلوقات ہونے کا اعزاز واپس لے آتا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 37 تا 37
بڑے بچوں کے لئے کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔