کائنات پر حکمرانی
مکمل کتاب : قلندر شعور
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=9321
اللہ کہتا ہے میں تمہاری رگِ جان سے زیادہ قریب ہوں۔ رگِ جان غَیب ہے اور انسان کے اندر مَوجود ہے۔ یعنی انسان کے اِنّر (Inner) میں کوئی ایسی چیز مَوجود ہے جس کو زندگی کی بنیاد (Base) قرار دیا جاتا ہے۔ اگر وہ چیز انسان کے اندر مَوجود نہ رہے تو زندگی تلف ہو جاتی ہے۔ جب سالک اپنی رگِ جان کا مشاہدہ کر لیتا ہے تو اللہ کی قربت کا احساس، اس کے اندر جاگ اٹھتا ہے اور وہ خود کو اللہ کے قریب محسوس کرتاہے۔ اللہ کو پہچان لیتا ہے۔ اللہ کو پہچاننے کیلئے پہلے خود کو پہچاننا ضروری ہے۔ خود کو پہچانا دراصل کائنات کے رُموز کو جاننا اور پہچاننا ہے۔ کائنات کے رُموز سے واقفیت کائنات کے اوپر حکمرانی ہے۔ کائنات کے اوپر حکمران بندہ ہی اللہ کا نائب اور خلیفہ ہے۔
روحانیت محض اس عمَل کا نام نہیں ہے کسی اسم کا ورد کر لیا یا محض ذکر و فکر میں آدمی زندگی گزار دے۔ روحانیت کا اصل مَنشاء اور مقصد یہ ہے کہ انسان اپنی ذات (Inner)سے واقف ہو جائے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 102 تا 102
قلندر شعور کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔