کائناتی نظام
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=22087
جبر ائیل، میکا ئیل،اسرافیل،عزرائیل ، کراماً کاتبین، منکر نکیر، ملائکہ رضوان، ملائکہ زمانیا وغیرہ۔ فرشتوں کے کئی طبقے ہیں۔ سارے فرشتے کائناتی نظام میں ڈیوٹی انجام دیتے ہیں۔ فرشتے اﷲ کی مخلو ق ہیں اور اﷲ کے حکم کی تعمیل میں ذرہ برابر فرق نہیں کرتے فرشتوں کی تعداد کا کسی بھی طرح اندازہ نہیں لگا یا جا سکتا۔ جیسا کہ ہم عرض کرچکے ہیں کہ تخلیقی نظام میں ہر انسان کے ساتھ 20ہزار فرشتوں کی ڈیوٹی لگی ہوئی ہے۔
اس و قت ہما ری دنیا کی آبا دی چھ ارب ہے جبکہ ہماری دنیا کی طرح کروڑوں دنیائیں اور بھی موجود ہیں۔
دوسری دنیاؤں کے مقابلہ میں ہماری زمین سب سے چھوٹا کرّہ ہے۔ سیر کے دوران صوفی کو ہما ری زمین ایسی نظر آتی ہے جیسے بڑے گنبد پر سوئی کی نو ک سے نشان لگا دیا جائے۔
اﷲتعالیٰ فر ما تے ہیں دنیا کے سا رے درخت قلم بن جائیں اور سمندر روشنا ئی بن جا ئے اور یہ سب ختم ہو جا ئیں گے لیکن اﷲ کی باتیں با قی رہیں گی۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 120 تا 120
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔