یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔

چار مہینے

مکمل کتاب : مراقبہ

مصنف : خواجہ شمس الدّین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=12361

یوں تو ہر مراقبہ ذہن کو یکسوئی بخشتا ہے اور یکسوئی کے نتیجے میں سکون حاصل ہوتا ہے لیکن چار مہینوں پر مشتمل مراقبہ کا یہ پروگرام خاص طور پر فوائد کا حامل ہے۔

ان چار مہینوں کے مراقبہ جات پر عمل کر لیا جائے تو مندرجہ ذیل الجھنوں اور بیماریوں کا شافی علاج ہو جاتا ہے۔

پہلا مہینہ:

  • ذہنی سکون کا حصول۔
  • طبیعت میں ٹہراؤ اور اطمینان۔
  • ذہنی انتشار اور وسوسوں سے آزادی۔

دوسرا مہینہ:

  • گھبراہٹ اور پریشانی سے نجات
  • بلڈ پریشر کا خاتمہ

تیسرا مہینہ:

  • بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت

چوتھا مہینہ:

  • گہری اور میٹھی نیند

پہلا مہینہ:

  1. سورج نکلنے سے پہلے بیدار ہو جائیں اور ضروریات سے فارغ ہو کر سانس کی (مشق نمبر 1) پر عمل کریں اس کے بعد
  2. فرش یا چوکی پر لیٹ کر استغراق کی (مشق نمبر 1) انجام دیں۔ لیٹنے میں سر شمال کی طرف اور پیر جنوب کی سمت رکھیں۔ یہ مشق دس منٹ تک  کریں۔
  3. استغراق کی مشق کے بعد مراقبہ کی نشست میں بیٹھ کر تصور کریں کہ آپ کے اوپر نیلے رنگ کی روشنیاں برس رہی ہیں۔ مراقبہ کی مدت پندرہ منٹ ہے۔
  4. رات سونے سے پہلے استغراق کی مشق نمبر 1دس منٹ تک کریں۔ اس کے بعد بات کئے بغیر بستر میں چلے جائیں اور سو جائیں۔

دوسرا مہینہ:

صبح سانس کی مشق کے بعد استغراق کی مشق نمبر 2کریں۔ اس کے بعد استغراق کی مشق نمبر 1انجام دیں اور یہ تصور کریں کہ آپ کے اوپر سبز روشنی بارش کی طرح برس رہی ہے۔

رات کو سونے سے استغراق کی مشق نمبر 1دس منٹ تک کریں۔ اس کے بعد بات کیے بغیر بستر میں چلے جائیں اور گلابی رنگ روشنی کا مراقبہ کریں۔

تیسرا مہینہ:

دوسرے ماہ کا پروگرام جاری رہے گا۔

چوتھا مہینہ:

فرق یہ کریں کہ صبح سانس کی مشق کے بعد استغراق کی مشق ترک کر کے یہ مشق کریں۔

سانس کی مشق کی نشست میں بیٹھ کر آہستہ آہستہ سانس اندر کھینچیں اور تصور کریں کہ فضا سے صحت و توانائی اور نیند کی لہریں سانس کے ذریعے جسم میں جذب ہو رہی ہیں جب سینہ سانس سے بھر جائے تو بغیر روکے سانس کو خارج کر دیں۔ یہ مشق پانچ منٹ کریں۔

غذائی احتیاط:

زیادہ چکنائی، ثقیل اور بادی اشیاء، تیز مرچ مصالحوں اور تیز نمک سے پرہیز کریں، موسم کی سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کیا جائے۔

 

 

شخصیت میں نکھار، کشش اور مقناطیسی قوت پیدا کرنے کے لئے حسب ذیل پروگراموں پر ایک ایک ماہ عمل کریں۔

نمبر1:

  • صبح سورج نکلنے سے پہلے اٹھ جائیں اور سانس کی مشق نمبر1پر عمل کریں۔
  • سانس کی مشق کے بعد فرش یا چوکی پر پشت کے بل لیٹ جائیں۔
  • دونوں پیر پھیلا لیں اور ہاتھ پہلو کے ساتھ رکھیں۔
  • دونوں نتھنوں سے آہستہ آہستہ سانس اندر کھینچیں اور تصور کریں کہ زمین کی مقناطیسی لہریں جنوب کی طرف سے آتی ہوئی آپ  کے  اندر سے گزر کر شمال کی طرف جا رہی ہیں۔ تصور کریں کہ یہ لہریں انتہائی شمال کو پہنچ کر فضا میں واپس سفر کرتی  ہوئی  جنوب  کی طرف واپس جا رہی ہیں۔
  • جس وقت لہروں کی واپسی کا تصور کریں آپ کی سانس باہر جا رہی ہو۔
  • گویا لہروں کے سفر کو دائرے کی صورت میں تصور کرنا ہے۔
  • جنوب سے شمال کو آتے ہوئے لہریں جسم میں سے ہوتی ہوئی گزریں گی اور شمال سے واپس جنوب کو جاتے ہوئے باہر سے گزر جائیں گی۔
  • یہ مشق پہلے دن پانچ منٹ تک کریں۔ پھر بتدریج وقت بڑھا کر دس منٹ تک لے جائیں۔

نمبر2:

پہلے ماہ کا پروگرام جاری رہے گا۔

 

نمبر3:

  • * سانس کی مشق اور لہروں کا مراقبہ جاری رکھیں۔
  • ان دونوں مشقوں کے بعد شغلِ آفتابی پر عمل کریں۔ اس شغل کا وقت اس طرح مقرر کریں کہ جب سانس کی مشق اور لہروں کا مراقبہ ختم ہو، شغل آفتابی کا وقت شروع ہو جائے۔
  • سورج ہمارے نظام سیارگان میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے اور روشنی و توانائی کا ذریعہ ہے۔ سورج کی روشنی سے ہمارے سیارے پر زندگی کے افعال متحرک رہتے ہیں۔ پودے اور جاندار دونوں سورج کی توانائی سے فیض حاصل کرتے ہیں۔ سورج کی توانائی کو زیادہ سے زیادہ اپنے اندر ذخیرہ کرنے اور استعمال کرنے کے لئے کئـی طریقے ایجاد کئے گئے ہیں ۔ ان طریقوں سے نہ صرف اعصابی نظام میں قوت پیدا ہوتی ہے۔بلکہ مقناطیسیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ مضبوط اور توانائی سے بھرپور اعصابی نظام، دنیاوی اور روحانی دونوں معاملات  میں بہت ضروری ہے۔
  • شغل آفتابی کا ایک آسان اور محفوظ طریقہ یہ ہے:
  • صبح سورج نکلنے سے ذرا پہلے کسی اونچے مقام پر کھڑے ہو جائیں۔ یہ مقام کوئی پہاڑی، پل، گھر کی چھت یا بالکونی ہو سکتا ہے۔
  • جگہ اور حالات کے مطابق آلتی پالتی مار کر بیٹھ جائیں یا سیدھے کھڑے ہو کر دونوں ہاتھ کمر پر رکھ لیں۔
  • آپ کا منہ اس طرف ہونا چاہئے جہاں سے سورج نکلتا ہے۔جیسے ہی سورج افق سے نمودار ہونا شروع ہو آنکھیں بند کر کے سورج کی طرف توجہ مرکوز کریں۔
  • آہستہ آہستہ سانس اندر کھینچیں اور تصور کریں کہ سورج کی روشنی توانائی کی صورت میں آپ کے جسم میں جذب ہو رہی ہے۔
  • جب سینہ سانس سے بھر جائے تو تصور کریں کہ یہ توانائی پورے جسم میں پھیل گئی ہے۔ پھر سانس کو آہستہ آہستہ باہر نکال دیں۔
  • پہلے دن ایک منٹ یہ شغل کریں۔ پھر ہر دس دن کے بعد ایک منٹ بڑھا دیں اور اس طرح وقت بڑھا کر تین منٹ  تک کر  دیں۔
  • مطلع ابر آلود ہو تو اسی طرح یہ عمل کریں۔ فرق صرف یہ ہو گا کہ سانس اندر کھینچتے ہوئے تصور کریں کہ افق پر سورج موجود  ہے اور اس کی توانائی کی لہریں آپ کے اندر جذب ہو رہی ہیں۔

نمبر 4:

  • سانس کی مشق نمبر 1ترک کر کے مشق نمبر 2شروع کر دیں۔ دیگر مشقیں حسب سابق جاری رہیں گی۔

غذائی احتیاط:

  • مرغن اور مصالحہ دار غذاؤں سے اجتناب کریں۔ ابلے ہوئے کھانے کھائیں۔ البتہ بہت کم مقدار میں زیتون کا تیل استعمال کیا جا سکتا ہے۔
  • سگریٹ نوشی ترک کر دیں۔ چائے صرف دو وقت پیئیں۔

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 235 تا 241

یہ تحریر English (انگریزی) میں بھی دستیاب ہے۔

مراقبہ کے مضامین :

انتساب 1 - انفس و آفاق 2 - ارتکاز توجہ 3 - روحانی دماغ 4 - خیالات کی لہریں 5 - تیسری آنکھ 6 - فلم اور اسکرین 7 - روح کی حرکت 8.1 - برقی نظام 8.2 - تین کرنٹ 9.1 - تین پرت 9.2 - نظر کا قانون 10 - كائنات کا قلب 11 - نظریہ توحید 12.1 - مراقبہ اور مذہب 12.2 - تفکر 12.3 - حضرت ابراہیم ؑ 12.4 - حضرت موسیٰ ؑ 12.5 - حضرت مریم ؑ 12.6 - حضرت عیسیٰ ؑ 12.7 - غار حرا 12.8 - توجہ الی اللہ 12.9 - نماز اور مراقبہ 12.10 - ذکر و فکر 12.11 - مذاہب عالم 13.1 - مراقبہ کے فوائد 13.2 - شیزو فرینیا 13.3 - مینیا 14.1 - مدارج 14.2 - غنود 14.3 - رنگین خواب 14.4 - بیماریوں سے متعلق خواب 14.5 - مشورے 14.6 - نشاندہی 14.7 - مستقبل سے متعلق خواب 15.1 - لطیف احساسات 15.2 - ادراک 15.3 - ورود 15.4 - الہام 15.5 - وحی کی حقیقت 15.6 - کشف 16 - سیر 17 - فتح 18.1 - مراقبہ کی اقسام 18.2 - وضاحت 18.3 - عملی پروگرام 18.4 - اندازِ نشست 18.5 - جگہ اور اوقات 18.6 - مادی امداد 18.7 - تصور 18.8 - گریز 18.9 - مراقبہ اور نیند 18.10 - توانائی کا ذخیرہ 19.1 - معاون مشقیں 19.2 - سانس 19.3 - استغراق 20.1 - چار مہینے 20.2 - قوتِ مدافعت 20.3 - دماغی کمزوری 21 - روحانی نظریہ علاج 22.1 - رنگ روشنی کا مراقبہ 22.2 - نیلی روشنی 22.3 - زرد روشنی 22.4 - نارنجی روشنی 22.5 - سبز روشنی 22.6 - سرخ روشنی 22.7 - جامنی روشنی 22.8 - گلابی روشنی 23 - مرتبہ احسان 24 - غیب کی دنیا 25.1 - مراقبہ موت 25.2 - اعراف 25.3 - عظیم الشان شہر 25.4 - کاروبار 25.5 - علمائے سوء 25.6 - لگائی بجھائی 25.7 - غیبت 25.8 - اونچی اونچی بلڈنگیں 25.9 - ملک الموت 25.10 - مراقبہ نور 26.1 - کشف القبور 26.2 - شاہ عبدالعزیز دہلویؒ 27 - روح کا لباس 28.1 - ہاتف غیبی 28.2 - تفہیم 28.3 - روحانی سیر 28.4 - مراقبہ قلب 28.5 - مراقبہ وحدت 28.6 - ’’لا‘‘ کا مراقبہ 28.7 - مراقبہ عدم 28.8 - فنا کا مراقبہ 28.9 - مراقبہ، اللہ کے نام 28.10 - اسم ذات 29 - تصورشیخ 30 - تصور رسول علیہ الصلوٰۃ والسلام 31 - ذات الٰہی
سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)