پیدا ہونے سے پہلے کی زندگی
مکمل کتاب : قلندر شعور
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=9305
یہ بات غور طلب ہے کہ اس دنیا (عالمِ ناسوت) میں آنے سے پہلے روح کہاں مَوجود تھی؟
اس لئے کہ جب ہم لفظ ‘‘آنا ‘‘ استعمال کرتے ہیں تو اس کا یہ مطلب نکلتا ہے کہ کہیں کوئی چیز مَوجود ہے۔ جب یہ بات طے ہو گئی کہ کوئی چیز کہیں مَوجود ہے تو یہ بات زیرِ بحث آتی ہے کہ وہ چیز کس صورت اور کن خدّوخال میں مَوجود ہے۔ جب صورت اور خدّوخال کا تذکرہ ہوتا ہے تو صورت اور خدّوخال کیلئے کسی مقام کا تعیّن بھی ضروری ہے۔ مقام کے تعیّن کے ساتھ ساتھ ٹائم اسپیس بھی زیرِ بحث آ جاتا ہے۔
ہم پیدا ہونے سے پہلے کہاں تھے ؟
اِس کا آسان سا جواب یہ ہے کہ پیدا ہونے سے پہلے تمام انسان و حیوانات عالمِ اَرواح میں مَوجود تھے۔ عالمِ اَرواح سے منتقل ہوکر عالمِ ناسوت (مادّی دنیا) میں آ گئے۔ لیکن جب ہم عالمِ اَرواح کا تذکرہ کرتے ہیں تو یہ بات تشریح طلب بن جاتی ہے کہ عالمِ اَرواح کیا ہے؟ عالمِ اَرواح کا علم لامتناہی علم ہے لیکن اللہ نے جن لوگوں کو یہ علم عطا کیا وہ اِس علم سے رَوشنا س ہیں اور یہ علم اپنے شاگردوں کو منتقل کر دیتے ہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 98 تا 99
قلندر شعور کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔