یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
پہچان
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=551
آدم کو مٹی سے بنا یا ہے تو ہر آدمی مٹی سے بنا ہے اور ہم مٹی کو مٹی میں دفن کردیتے ہیں ۔ا یک حسین مورتی جس کے حسن پر سب ہی لوگ جان دیتے ہیں اور والہ وشیدہ بنے رہتے ہیں اصل میں مٹی کے ذرات سے مرکب ہے ۔ محبت کی شراب پینے والے جس پیالے میں شراب پیتے ہیں وہ پیالہ اسی مٹی سے بنتا ہے ۔ قدرت کی کرشمہ سازی بھی کیا خوب ہے کہ ایک ہی مٹی سے مختلف شکلیں بناتی رہتی ہے۔ اور پھر اسی مٹی میں ملا کر مٹا دیتی ہے ۔ اور پھر بنا دیتی ہے ۔ تخلیق کے اس عمل میں واضح نشانیاں ہیں جو فی الواقع خالق کائنات کو جاننا پہچانا چا ہتے ہیں۔ آدم کی افتاد طبع بھی عجیب ہے کہ اس نے چمک دمک رکھنے والی شراب کی نہروں کو جنت میں ویران چھو ڑا، قسم قسم کے پھولوں اور باغوں میں پر ندوں کی چہکار کوبھی خیرباد کہہ دیا ۔ آدم کسی ایک بات یا کسی ایک چیز پر قانع نہیں رہتا ۔اس کا جنت میں رہتے رہتے جب جی گھبرانے لگا تو اسے چھو ڑ کر زمین پر آگیا اس کے مزاج میں ہر آن اور ہر لمحہ تغؔیر اور تبدؔل ہے ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 30 تا 30
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔