ٹائم اسپیس سے آزاد چیونٹی
مکمل کتاب : قلندر شعور
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=8994
چیونٹیوں میں ایک قسم ایسی چیونٹیوں کی ہوتی ہے جن میں ہَوا میں تحلیل ہونے اور فاصلوں کو حذَف کرکے ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچنے کی غیر معمولی صلاحیّت ہوتی ہے۔ سائنسدانوں کے سینکڑوں تجربات کی رَوشنی میں یہ بات پوری طرح ثابت ہو چکی ہے کہ ان چیونٹیوں میں ہَوا میں تحلیل ہونے کی صلاحیّت مَوجود ہوتی ہے۔
انڈے دینے کا وقت آتا ہے تو ملکہ کا جسم بڑا ہو جاتا ہے۔ پھر مَصاحبین اور کارکن ملکہ کی زیادہ خدمت کرنے لگتے ہیں اور ملکہ کے انڈے دینے کے بعد نئی آبادی ظہور میں آتی ہے۔ ملکہ چھ سات دنوں میں بیس سے تیس تک انڈے دیتی ہے جن کو کارکن بڑی مُستعدی سے ملکہ کے جسم سے علیحدہ کرتے ہیں اور پھر ان انڈوں کو ایک جگہ حفاظت سے رکھ دیا جاتا ہے۔ چند دنوں میں انڈوں سے چھوٹے چھوٹے کیڑے نکل آتے ہیں اور آہستہ آہستہ بالغ چیونٹیوں کی شکل اِختیار کر لیتے ہیں۔ جہاں تک ملکہ کا تعلّق ہے تقریباً نصف درجن انڈے ایسے ہوتے ہیں جن کی دیکھ بھال کارکن خصوصی طور پر کرتے ہیں۔ ان میں پانچ چھ مَلکا ئیں نکلتی ہیں۔ جس کے نتیجے میں پرانی آبادی کے افراد چھ یا ساتھ حصّوں میں تقسیم ہو کر ملکہ کے گرد جمع ہو جاتے ہیں۔ ہر ملکہ کے کارکن اطاعت گزاری اور خدمت گزاری میں انتہاء کر دیتے ہیں۔
یہ ننھا سا حشرہ (Insect) اس قدر نظم و ضبط اور تعاون سےکس طرح کام کرتا ہے؟
اس کو نظم و ضبط اور تعاون سے رہنے کا طریقہ قدرت انسپائر (Inspire) کرتی ہے۔ اس نظم و ضبط کو کسی طرح بھی عقل و شعور کے دائرے سے باہر نہیں کیا جا سکتا۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 39 تا 40
قلندر شعور کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔