نماز میں خیالات کاہجوم
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=22438
صلوٰۃقائم کرنے سے پہلے آرام دہ نشست میں قبلہ رخ بیٹھ کر تین مرتبہ درود شریف، تین بار کلمہ شہادت پڑھیں اور آنکھیں بند کر کے ایک سے تین منٹ تک یہ تصور قائم کریں کہ :
’’ میں عرش کے نیچے ہوں اور اﷲ تعا لیٰ میرے سامنے ہیں اور میں ٍاﷲ کو سجدہ کر رہا ہوں‘‘۔
قرآن حکیم اﷲ کا کلام ہے اور ان حقائق و معارف کا بیان ہے جو اﷲتعالیٰ نے بوسیلہ حضرت جبرائیل ؑ، آنحضرت صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کے قلب اطہر پرنازل فرمائے۔ قرآنِمجید کا ہر لفظ انوار و تجلیات کا ذخیرہ ہے۔
بظاہر مضامینِ غیب عربی الفاظ میں ہیں، لیکن ان الفاظ کے پیچھے نوری معانی کی وسیع دنیا موجود ہے۔ تصوف کے اساتذہ اس بات کی کوشش کرتے ہیں کہ ان کے شاگرد الفاظ میں موجود مخفی نور کو دیکھ لیں تا کہ قرآنِحکیم اپنی پوری جامعیت اور معنویت کے ساتھ ان پرروشن ہوجائے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 147 تا 147
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔