نماز اورتصوف
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=22420
*صلوٰۃ ذہنی یکسوئی حاصل کرنے کا ایک ایساطریقہ ہے جو انبیاء کرام علیہم السلام اور سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اختیار فرمایا ہے۔ اس طریقہ میں بڑی اہمیت تفکر کو ہے۔صلوٰۃ میں اﷲ کے ساتھ بندے کا تعلق قائم ہوجا تا ہے جب بندہ اس تفکر کے ساتھ اﷲ کے سامنے حاضر ہوتا ہے کہ مجھے اﷲ دیکھ رہا ہے تو اﷲ کی صفات میں ذہن مرکوز ہوجاتا ہے۔ روحانی کیفیات میں تفکر بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم نے ایک طویل مدت تک غارِ حرا میں اﷲ کی نشانیوں پر تفکر فرمایا ہے۔ تفکر کا مفہوم یہ ہے کہ ہر طرف سے ذہن ہٹا کر اﷲ کی نشانیوں پر غور کیا جائے۔ ارکان ِاسلام کی تکمیل کے بعد بندہ کا اﷲ کے ساتھ رابطہ قائم رہتا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 145 تا 145
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔