نفس کا عرفان
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=12589
تصوف کے علوم یا علم ِ حضوری حاصل ہونے کے بعد انسان عالمِ دنیا سے نکل کر عالم ِ ارواح میں عالم ملکوت و جبروت میں پہنچ جاتا ہے۔صدقِ مقال،اکلِ حلال کمانے والا بندہ اور سیرتِ طیبہ صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم پر عمل کرنے والا امتی اپنے نفس اور اپنی روح سے واقفیت حاصل کرلیتا ہے اور رسولِاﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کے اخلاق ِ حسنہ اور ارشادات پر دل و جاں سے عمل کرکے اﷲ کو پہچان لیتا ہے۔
’’پس اے رسول جب آپ فرائضِ منصبی سے فارغ ہوں تو عبادت میں محنت کریں اور اپنے رب کی طرف راغب رہیں‘‘۔
(سورۂ الم نشرح آیت نمبر۷۔۸)
’’ اور وہ تمہارے ساتھ ہے جہاں بھی تم ہو‘‘۔
(سورۂ الحدید آیت نمبر۴)
’’ بے شک اﷲ ساتھ ہے ان لوگوں کے جو متقی ہیں اور محسن بھی ہیں۔‘‘
(سورۂ نحل آیت نمبر۱۲۸)
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 4 تا 5
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔