یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
نصیحت
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=2001
اللہ کے مشن (دین ) کو پھیلانا ہر امؔتی پر فرض ہے۔ اس فرض کی ادائیگی کے لئے پہلے خود اپنا عرفان حاصل کریں ۔ خود آگاہی اور اپنی ذات کا عرفان ایسی روحانی کامیابی ہے جس کے ذریعے انسان اپنی دعوت کا سچا نمونہ بن جاتا ہے ۔ جو کچھ کہتا ہے عمل و کردار سے اس کا اظہار ہوتا ہے ۔ جب وہ دینی اور روحانی مشن کو عام کرنے کے لئے لوگوں کو دعوت دیتا ہے تو پہلے خود اس کی مثال قائم کرتا ہے ۔ خدا کو یہ بات انتہائی ناگوار گزرتی ہے کہ دو سروں کو نصیحت کرنے والے خود بے عمل ہو ں ۔ نبؑی برحق (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے بے عمل دعوت دینے والوں کو انتہائی ہو لناک عذا ب سے ڈرایا ہے ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 98 تا 98
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔