نصب العین
مکمل کتاب : بڑے بچوں کے لئے
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=36396
نصب العین
جب انسان کسی خواہش کی تکمیل کو اپنا نصب العین بنا لیتا ہے تو درحقیقت وہاں اس کے تشخص کو اپنے اوپر مسلط کر لیتا ہے۔اگر انسان کا مطمع نظر آتی مفاد ہے تو وہ جسم خاکی میں مقید ہو جاتا ہے۔جہاں تنگی ہے،گھٹن ہے اندھیرا ہے۔وہ اس تشخص کے طول و عرض میں بند رہتا ہے،باہر نہیں نکل سکتا۔تیر و تاریک قید خانہ میں بند قیدی کیطرح اس کا رابطہ وسیع و عریض رنگین دنیا سے باقی نہیں رہتا۔
فعل و عمل
فعل و عمل میں اپنی ذات کو اولیت دینے سے انسان کا رشتہ لازمانیت اور لامکانیت سے منقطع ہو جاتا ہے۔وہ ایک محدود دائرے میں سوچتا،سمجھتا اور محسوس کرتا ہے،اور گھٹ گھٹ کر مر جاتا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 43 تا 43
بڑے بچوں کے لئے کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔