یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
نباتات و جمادات
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=582
قلندر بابااولیاء ؒ فر ماتے ہیں :۔
ساری کا ئنات میں ایک ہی لاشعور کارفرما ہے ۔ اس کے ذریعے غیب و شہود کی ہر لہر دوسری لہر کے معنی سمجھتی ہے چاہے یہ دونوں لہریں کائنات کے دو کناروں پر واقع ہوں ۔غیب و شہود کی فراست اور معنویت کائنات کی رگ جان ہے ۔ ہم اس رگ جاں میں جو خود ہماری رگ جاں بھی ہے تفکر اور توجہ کرکے اپنے سیارے اور دوسرے سیاروں کے آثار و احوال کا انکشاف کرسکتے ہیں ۔ انسانوں اور حیوانوں کے تصورات، جنؔات اور فرشتوں کی حرکات و سکنات ،نباتات و جمادات کی اندرونی تحریکات معلوم کرسکتے ہیں ۔ مسلسل توجہ دینے سے ذہن کائناتی لا شعو ر میں تحلیل ہو جاتا ہے اور ہمارے سراپا کا معین پرت انا کی گر فت سے آزاد ہو کر ضرورت کے مطا بق ہر چیز دیکھتا ،سمجھتا اور شعور میں محفوظ کر دیتا ہے ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 47 تا 47
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔