منافِقانہ طرزِ عمل
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=19946
یہ کہنا کہ اصحابِ صفہ کا ایک گروہ تھا اور انہوں نے دنیاترک کرکے صرف اسلام کی تبلیغ کے لئے خود کو وقف کردیا تھااس لئے جو بندہ ترکِ دنیا کر کے تبلیغ کیلئے خود کو وقف کردے وہ صوفی ہے۔
یہ بات حقیقت کے منافی ہے۔اس لئے کہ اصحابِ صفہ جب شادی کرلیتے تھے تو رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم دین کا کام ان کے سپرداس طرح فرماتے تھے کہ وہ اپنے بیوی بچوں ،خاندان ، معاشرے اور پڑوس کے حقوق پورے کرکے دین کا فریضہ انجام دیں۔
یہ اعتراض کہ اسلام میں رہبانیت نہیں ہے اور اہلِ تصوّف رہبانیت اختیار کرلیتے ہیں ۔ تصوّف کے خلاف منافقانہ طرزِ عمل اور سازش ہے۔ جن لوگوں نے بذعمِ خود اپنے آپ کو نمایاں کرنے یا انا کے خول میں بند ہو کر اپنی پذیرائی کو عام کرنے کے لئے لفظ ’’صوفی ‘‘اور تصوّف کے مادہ ٔاشتقاق میں ٹوہ لگائی ہے ان کے پاس بھی کوئی دلیل ایسی نہیں ہے جس سے یہ مسئلہ حل ہوجائے۔
صوفی کا لفظ نہ عربی ہے نہ اسلامی ہے۔بلکہ یہ ایک یونانی لفظ ہے۔ جس کا مادہ ’’سوف‘‘ہے ۔ یونانی زبان میں سَوف کے معنی ’’حکمت ‘‘ہے ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 31 تا 31
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔