مقناطیسی توانائی
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=22566
خانہ کعبہ کے غلاف کا رنگ سیاہ ہے اور زائرین سفید کپڑے کا احرام باندھتے ہیں۔رنگوں سے مرکب روشنی ایک برقی مقناطیسی توانائی ہے روشنی ہرشئے میں سے گزر جاتی ہے کسی شئے میں سے گزرنے کے لئے اسے کسی وسیلے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ رنگ دراصل روشنی کی وہ خاصیت ہے جو اندھیرے(سیاہ) سے مل کر بنتی ہے ۔
کالا رنگ ہمیں اس لئے نظر آتا ہے کہ وہ روشنی کی تمام لہروں کو جذب کر لیتا ہے سفید رنگ ہمیں اس لئے نظر آتا ہے یہ رنگ روشنی کی تمام لہروں کو منعکس کرتا ہے۔
خانہ کعبہ کے اوپر ہر وقت انوار و تجلیات کا نزول ہوتا رہتا ہے خانہ کعبہ کا سیاہ رنگ پردہ ان کو اپنے اندر ذخیرہ کرتا رہتا ہے اور احرام کا سفید رنگ حجاج کے او پر انوار کی لہروں کو منعکس کرتا ہے جس کی وجہ سے زائرین کا جسم مثالی روشنی اور نور سے مزیّن ہو جاتا ہے سفید رنگ لباس پاکیزگی کا احساس پیدا کرتا ہے۔
ارکان ِحج اور طواف کعبہ تقرب الی اﷲ کا ذریعہ ہیں۔ظاہر و باطن، روح اور روح کے لباس ،جسم کے لئے جب اﷲتعالیٰ مرکز بن جاتے ہیں تو اندر کی آنکھ چشم بینا بن جاتی ہے اور حاجی اورزائرین دیکھ لیتے ہیں کہ اﷲتعالیٰ ہماری رگِ جاں سے زیادہ قریب ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 162 تا 163
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔