مفکرین اور اقوام عالم
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=26090
مختلف ممالک اور مختلف قوموں کے وظیفے جدا گانہ ہیں اور یہ ممکن نہیں ہے کہ تمام نوع انسان کا جسمانی وظیفہ ایک ہوسکے صرف روحانی وظائف ہیں جن میں پوری نوع انسانی اشتراک رکھتی ہے اگر دنیا کے مفکرین جدوجہد کر کے روحانی وظائف کی غلط تعبیروں کو درست کرسکے تو وہ اقوام عالم کو ایک دائرہ میں اکھٹا کر سکتے ہیں۔
اﷲتعالیٰ نے فرمایا ہے کہ!
’’ انسان ہماری بہترین صناعی ہے۔‘‘
(سورۂ والتین آیت نمبر ۴)
انسان کو مخلوقات میں فضیلت اس بنیاد پر قائم ہے کہ اس کے اندر مخفی علوم جاننے سمجھنے اور ان علوم سے استفادہ کرنے کی صلاحیتیں موجود ہیں۔اب سے صدیوں پہلے کی سائنسی ایجادات ہوں یا موجودہ دور میں سائنسی ایجادات ہوں یہ سب مخفی صلاحیتوں کے استعمال کا مظاہرہ ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 257 تا 257
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔