معرفت کی مشعل
مکمل کتاب : قلندر شعور
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=14587
قدرت اپنے پیغام کو پہچابنے کیلئے دیے سے دیا جلاتی رہتی ہے۔ معرفت کی مشعل ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ میں منتقل ہوتی رہتی ہے۔ صوفی، ولی، غوث، قطب، مجذوب، اَوتار، قلندر، اَبدال، قدرت کے وہ ہاتھ ہیں جن میں رَوشنی کی مشعل رَوشن ہے۔ یہ پاکیزہ لوگ اس رَوشنی سے اپنی ذات کو بھی رَوشن رکھتے ہیں اور دوسروں کو بھی رَوشنی کا انعکاس دیتے ہیں۔ صرف تاریخ کے اوراق ہی نہیں لوگوں کے دلوں پر بھی ان بزرگوں کی داستانیں اور چشم دید واقعات زندہ اور محفوظ ہیں۔ اُن کی دعاؤں سے مُردوں کو زندگی، بیماروں کو شِفاء، بھوکوں کو غذا، غریبوں کو زر، بےحال لوگوں کو بال و پَر، بےسہارا اور بےکَس لوگوں کو اولاد اور مال و متاع کے انعامات ملتے رہتے ہیں۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 10 تا 10
قلندر شعور کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔