یہ تحریر العربية (عربی) میں بھی دستیاب ہے۔

مسکراہٹ

مکمل کتاب : تجلیات

مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی

مختصر لنک : https://iseek.online/?p=3030

آدمی آدمی کی دوا ہوتا ہے۔ آدمی آدمی کا دوست ہوتا ہے۔ دوستی کو پروان چڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنے دوستوں کے معاملات میں دلچسپی لیں، ان کے کام آئیں اور مالی اعانت کی استطاعت نہ ہو تو ان کے لئے وقت کا ایثار کریں۔ یہ بھی حق دوستی ہے کہ جب آپس میں میل ملاقات ہو تو سرد مہری کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ مستقل مزاجی سے تعلقات کو آخر تک نبھانا بھی ایک مستحسن عمل ہے۔ جب بہت سے برتن ہوتے ہیں تو آپس میں ٹکراتے بھی ہیں۔ آواز بھی مدہم اور پر شور ہوتی ہے۔ دو برتن ٹکراتے ہیں تو ٹوٹ بھی جاتے ہیں۔ ایسے حالات میں نرمی اور اعتدال کا راستہ اختیار کرنا چاہئے رشتہ کی ایک نوعیت یہ ہے کہ ہر آدم زاد ایک دوسرے کا برادر اور دوست ہے اور رشتہ کی ایک نوعیت یہ ہے کہ ایک مذہب، ایک ملک کے افراد ایک دوسرے کے رفیق اور ہم خیال ہوتے ہیں۔
نوعی تقاضے پورے کرنے کے لئے ہر آدم زاد کو اپنا بھائی سمجھئے۔ کوئی کام ایسا نہ کیجئے کہ آپ کے عمل سے نوع انسانی کی فلاح متاثر ہو۔ ہمیشہ ان رخوں پر سوچئے کہ نسل انسانی کی فلاح و بہبود کے وسائل میں اضافہ ہو۔
اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ دوستوں اور رشتہ داروں کے دکھ درد میں شریک ہو کر، ان کے غم کو اپنا غم سمجھ کر ان کا غم غلط کرنے کی کوشش کیجئے۔ ان کی خوشیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے اور ان کی مسرتوں میں بغیر کسی احسان اور صلہ و ستائش کی پروا کئے بغیر شریک ہو کر انہیں خوش کرنے کی کوشش کیجئے۔ ہر دوست اپنے پیاروں سے یہ توقع رکھتا ہے کہ وہ مصیبت میں اس کا ساتھ دے گا اور کوئی افتاد پڑنے پر اس کا ساتھ نہیں چھوڑے گا۔
ہمارے آقا، محسن انسانیت صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کے لئے ایک عمارت کی طرح ہے کہ ایک دوسرے کو قوت پہنچاتا اور سہارا دیتا ہے۔ جیسے عمارت کی ایک اینٹ دوسری اینٹ کا سہارا بنتی اور قوت پہنچاتی ہے۔ اس کے آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈال دیں اور اس طرح مسلمانوں کے باہمی تعلق اور قرب کو واضح فرمایا۔
اور آپ نے یہ بھی فرمایا:
’’تم مسلمانوں کو باہم رحم دلی، باہم الفت و محبت اور باہم تکلیف کے احساس میں ایسا پاؤ گے جیسے ایک جسم کہ اگر ایک عضو بیمار پڑ جائے تو سارا جسم بخار اور بے خوابی میں اس کا شریک رہتا ہے۔‘‘
خوش دلی، نرم خوئی، اخلاص اور خندہ پیشانی کی عادت تعلق خاطر میں اضافہ کرتی ہے۔ اس کے برعکس روکھے پن سے ملنا، لاپروائی، بے نیازی، یاس و حزن اور مردہ دلی ایسی بیماریاں ہیں جن سے دوست کا دل بجھ جاتا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا ہے: ’’اپنے بھائی کو دیکھ کر مسکرا دینا بھی صدقہ ہے۔‘‘

یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 174 تا 176

یہ تحریر العربية (عربی) میں بھی دستیاب ہے۔

تجلیات کے مضامین :

1 - قرآن 2 - زمین پر اندھیرا 3 - آسمانوں میں اعلان 4 - ہماری تصویر 5 - تسخیرِ کائنات 6 - دولت کی محبت بت پرستی ہے 7 - ترقی کا محرم غیر مسلم؟ 8 - کفن دفن 9 - آگ کا سمندر 10 - روح کی آنکھیں 11 - سوکھی ٹہنی 12 - پرخلوص دل 13 - تبلیغ 14 - مشعل راہ 15 - تخلیقی فارمولے 16 - توبہ 17 - بھلائی کا سرچشمہ 18 - عظیم احسان 19 - طرزِ فکر 20 - حج 21 - شیریں آواز 22 - دو بیویاں 23 - صراط مستقیم 24 - ماں باپ 25 - محبت 26 - خود داری 27 - بیداری 28 - قطرۂ آب 29 - خدا کی تعریف 30 - زندگی کے دو رُخ 31 - علم و آگہی 32 - جھاڑو کے تنکے 33 - رزق 34 - مُردہ قوم 35 - پیغمبر کے نقوشِ قدم 36 - نیکی کیا ہے؟ 37 - ضدی لوگ 38 - سعید روحیں 39 - توفیق 40 - سورج کی روشنی 41 - رب کی مرضی 42 - دُنیا اور آخرت 43 - بیوی کی اہمیت 44 - خود شناسی 45 - دماغ میں چُھپا ڈر 46 - روزہ 47 - مناظر 48 - دُعا 49 - مساجد 50 - علیم و خبیر اللہ 51 - مایوسی 52 - ذخیرہ اندوزی 53 - بھائی بھائی 54 - اللہ کی کتاب 55 - اونگھ 56 - انسان کے اندر خزانے 57 - اللہ کی صناعی 58 - ناشکری 59 - آئینہ 60 - مُردہ دلی 61 - خدا کی راہ 62 - غرور 63 - رمضان 64 - قبرستان 65 - قرآن اور تسخیری فارمولے 66 - اچھا دوست 67 - موت سے نفرت 68 - خطاکار انسان 69 - دوزخی لوگوں کی خیرات 70 - معاشیایات 71 - آدابِ مجلس 72 - السلامُ علیکُم 73 - گانا بجانا 74 - مخلوق کی خدمت 75 - نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم 76 - صبر و استقامات 77 - مہمان نوازی 78 - مسکراہٹ 79 - بلیک مارکیٹنگ 80 - دوست 81 - مذہب اور نئی نسل 82 - معراج 83 - انسانی شُماریات 84 - جائیداد میں لڑکی کا حصہ 85 - دعوتِ دین 86 - فرشتے نے پوچھا 87 - سونے کا پہاڑ 88 - مچھلی کے پیٹ میں 89 - بچوں کے نام 90 - صدقہ و خیرات 91 - اپنا گھر 92 - غیب کا شہُود 93 - حقوق العباد 94 - فقیر دوست 95 - بے عمل داعی 96 - عید 97 - جذب وشوق 98 - موت کا خوف 99 - فرشتوں کی جماعت 100 - اعتدال 101 - مشن میں کامیابی
سارے دکھاو ↓

براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔

    Your Name (required)

    Your Email (required)

    Subject (required)

    Category

    Your Message (required)