یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
مستقبل
مکمل کتاب : کشکول
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=588
خوابوں کے ذریعے انسان کو ان حادثات سے محفوظ رہنے کے لئے اشارات ملتے رہتے ہیں جو مستقبل میں پیش آنے والے ہوتے ہیں اور ان احتیاطی تدابیر کو اختیار کر کے ان حادثات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے بعض اوقات غیر ارادی طور پر بیداری میں انسان کی چھٹی حس آنے والے حادثات سے خبردار کر دیتی ہے۔ اس قسم کے بہت سارے واقعات لوگوں کے ساتھ پیش آتے ہیں۔ ان سب کی توجیہ ایک ہی ہے کہ ذہن ایک لمحے کے لئے زمان شعور سے نکل کر لاشعور کی حدود میں داخل ہو جا تا ہے اور آنے والے واقعہ کو محسوس کرلیتا ہے لیکن یہ چیز غیر ارادی طور پر واقع ہوتی ہے۔ اگر اس واردات پر مراقبہ کے ذریعے غلبہ حاصل کرکے ارادے کے ساتھ وابستہ کر لیا جائے تو بیداری کی حالت میں بھی مستقبل میں پیش آنے والے واقعات کا مطالعہ اور مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 53 تا 53
یہ تحریر English (انگریزی) Русский (رشیئن) میں بھی دستیاب ہے۔
کشکول کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔