مراقبہ کے فوائد اور مراقبہ کی اقسام
مکمل کتاب : اسم اعظم
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=291
مراقبہ کے فوائد
مراقبہ کرنے والے بندہ کو مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
۱۔ خوابیدہ حالتیں بیدار ہوتی ہیں۔
۲۔ روحانی طور پر علوم منتقل ہوتے ہیں۔
۳۔ اللہ تعالیٰ کی توجہ اور قرب جلد حاصل ہوتا ہے۔
۴۔ منتشر خیالی سے نجات حاصل ہوتی ہے۔ ذہنی سکون حاصل ہوتا ہے۔
۵۔ اخلاقی برائیوں سے نجات حاصل ہو جاتی ہے۔
۶۔ مختلف مسائل حل ہوتے ہیں۔ پریشانیوں سے بچ جاتا ہے۔
۷۔ ایسا بندہ بیمار کم ہوتا ہے۔
۸۔ مراقبہ کے ذریعہ بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔
۹۔ اللہ تعالیٰ پر یقین مستحکم ہو جاتا ہے۔
۱۰۔ اپنے خیالات دوسروں کو منتقل کیے جا سکتے ہیں۔
مراقبہ کی اقسام
مراقبہ کی یوں تو بے شمار اقسام ہیں مگر یہاں چند کا ذکر کیا جا رہا ہے:
۱۔ تصور شیخ کا مراقبہ
۲۔ نیلی روشنیوں کا مراقبہ
۳۔ مرتبہ احسان کا مراقبہ
۴۔ پھولوں کا مراقبہ
۵۔ دل کے اندر جھانکنے کا مراقبہ وغیرہ
۶۔ بیماریوں سے علاج کا مراقبہ وغیرہ
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 61 تا 62
اسم اعظم کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔