مراقبہ کی چار کلاسیں
مکمل کتاب : قلندر شعور
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=9301
ہم نے مراقبہ کی چار قسمیں بیان کی ہیں۔ یہ چار قسمیں دراصل چار ابتدائی کلاسیں یا چار سیڑھیاں ہیں۔ اِن چار کلاسوں کو پڑھ کر یا اِن چار سیڑھیوں سے گزر کر قلندر شعور کا مسافر جب پانچویں درجے میں داخل ہوتا ہے تو وہ الہامی کیفیت میں داخل ہو جاتا ہے۔ اس کیفیت کیلئے ضروری نہیں کہ کوئی آدمی اہتمام کرکے کسی جگہ بیٹھے اور آنکھیں بند کرکے اپنے اِرادے یا اِختیار سے اپنے روحانی جسم کو ایک شہر سے دوسرے شہر میں منتقل کرے یا زمین سے عرش پر منتقل ہو۔ الہامی کیفیت بیٹھتے، اٹھتے، چلتے، پھرتے باتیں کرتے کسی بھی حا لت میں طاری ہو سکتی ہے۔ اس کیفیت میں اگر پہلا دماغ جس کو ہم نے بیداری کا دماغ اور شعور کہا ہے قلندر شعور سے وابستہ ہے تو آدمی بیداری میں کام کرتے ہُوئے بھی دوسری دنیا کا نہ صرف مشاہدہ کرتا ہے بلکہ دوسری دنیا کے معاملات میں دلچسپی بھی لیتا ہے، اور جس طرح بیداری میں زندگی گزارتا ہے اسی طرح دوسری دنیا میں بھی زندگی سر گرمِ عمَل رہتی ہے۔ یہ ایسی حالت ہوتی ہے جس میں شعور اور لاشعور بہ یک وقت کام کرنے لگتے ہیں۔ لیکن الہامی کیفیت میں کوئی کیفیت مُستقل نہیں ہوتی۔ وقفہ کم و بیش ہوتا رہتا ہے۔ یہ بھی ہوتا ہے کہ ہفتوں، مہینوں الہامی کیفیت نہ ہو اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ چَوبیس گھنٹے میں چَوبیس مرتبہ الہامی کیفیت طاری ہو جائے۔ بہر حال یہ اِطلاع میں ایسے معنی پہنانے کا عمَل ہے جو شعور اور لاشعور دونوں میں بہ یک وقت جاری و ساری ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 97 تا 98
قلندر شعور کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔