مراقبہ کرنے کے آداب
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=23013
۱) مراقبہ کرنے کی جگہ ایسی ہونی چاہیے جہاں گرمی ہو نہ سردی ہو۔ ماحول معتدل ہو۔
۲) شور و غل اور ہنگامہ نہ ہو اور ماحول پرُ سکون ہو۔
۳) مراقبہ جہاں کیا جائے وہاں مکمل اندھیرا ہو۔ اگر ایسا ہونا ممکن نہ ہو تو زیادہ سے زیادہ اندھیرا
ہونا چاہیے۔
۴) مراقبہ بیٹھ کر کیا جائے۔
۵) لیٹ کر مراقبہ کرنے سے نیند کا غلبہ ہو جاتا ہے اور مراقبہ کا مقصد فوت
ہو جاتا ہے۔
۶) مراقبہ کے لئے نشست ایسی ہونی چاہیئے جس میں آسانی سے بیٹھ کر مراقبہ کیا
جا سکے۔
۷) ارکان ِ اسلام کی پابندی کی جائے۔
۸) غصہ سے گریز کیا جائے۔
۹) بڑوں کا احترام کریں اور بچوں سے پیار سے پیش آئیں۔
۱۰) نشہ سے بچا جائے۔
۱۱) ذکر اذکار کی مجالس میں شریک ہوں۔
۱۲) مراقبہ با وضو کیا جائے۔
۱۳) وقت مقرر کر کے مراقبہ کرنا چاہئے۔
۱۴) کھانے کے ڈھائی گھنٹے یا اس سے زیادہ وقفہ گزرنے کے بعدمراقبہ کیا جائے۔ کھانا
بھوک رکھ کر آدھا پیٹ کھانا چاہیئے ۔
۱۵) زیادہ سے زیادہ وقت با وضو رہنے کی کوشش کی جائے مگر بول و براز نہ روکیں۔ تاکہ طبیعت
بھاری نہ ہو۔
۱۶) چلتے پھرتے وضو بغیر وضو دن میں یاحی یا قیوم کا ورد کیا جائے۔اور رات کو اہتمام کے
ساتھ پاک صاف جگہ،پاک صاف پوشاک پہن کر اور عمدہ قسم کی خوشبو لگاکر کثرت سے
درود شریف پڑھا جائے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 227 تا 228
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔