مراقبہ کرنے کے آداب
مکمل کتاب : اسم اعظم
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=293
مراقبہ کرنے کے آداب
۱۔ مراقبہ کرنے کی جگہ ایسی ہونی چاہئے جہاں نہ گرمی ہو نہ سردی ہو۔ معتدل ماحول ہو۔
۲۔ شور و غل اور ہنگاموں سے جگہ پاک ہو۔
۳۔ مراقبہ جہاں کیا جائے وہاں بہتر تو یہی ہے کہ مکمل اندھیرا ہو۔ اگر ایسا ممکن نہ ہو تو زیادہ سے زیادہ اندھیرا ہونا چاہئے۔
۴۔ مراقبہ بیٹھ کر کیا جائے۔
۵۔ لیٹ کر مراقبہ کرنے سے نیند کا غلبہ ہو جاتا ہے اور مراقبہ کا مقصد فوت ہو جاتا ہے۔
۶۔ مراقبہ کے لئے حالت نشست ایسی ہونی چاہئے جس میں آسانی سے بیٹھ کر مراقبہ کیا جا سکے۔
۷۔ غصہ سے گریز کیا جائے۔
۸۔ نشہ سے بچا جائے۔
۹۔ مراقبہ باوضو کیا جائے۔
۱۰۔ مراقبہ ایک وقت مقرر کر کے کرنا چاہئے۔
۱۱۔ مراقبہ کھانے کے ڈھائی گھنٹے یا اس سے زیادہ وقفہ گزرنے کے بعد کیا جائے۔
۱۲۔ زیادہ سے زیادہ وقت باوضو رہنے کی کوشش کی جائے مگر بول و براز نہ روکا جائے تا کہ طبیعت بھاری نہ ہو۔
مراقبہ کے لئے بہترین اوقات
1۔ تہجد کے وقت۔
2۔ نماز فجر سے پہلے یا بعد میں۔
3۔ نماز ظہر کے بعد۔
4۔ نماز عشاء کے بعد۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 62 تا 63
اسم اعظم کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔