محبّت
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=20005
تصوّف مذہب کی روح ہے۔اور روح باطن کی گہرائیوں میں مشاہدہ کا ذریعہ ہے۔ مومن و کافر،ہندو مسلمان کالے گورے اپنے پرائے ہر شخص سے صوفی اس لئے محبت کرتا ہے کہ سب اللہ کی مخلوق ہیں۔وہ کسی پر جبر نہیں کرتا۔اس کے اخلاق و کردار سے متاثر ہوکر لوگ اسلام قبول کرلیتے ہیں۔
حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کا ارشاد ہے:
اَلخَلْقْ كُلُّهُمْ عَيَالْ الله (الطّبراني)
’’مخلوق اللہ کا کنبہ ہے۔‘‘
ولی اللہ بھی خود کو اللہ کے کنبہ کا فرد سمجھتے ہیں۔ان کایقین ہے کہ ہر شئے کے ظاہر و باطن میں اللہ کا نور جلوہ گر ہے،ہرشئے میں اسی کا ظہورہے۔ساری کائنات پر اسی کی حکمرانی ہے۔وہی پیدا کرتا ہے، وہی زندہ رکھتاہے اور وہی موت دیتا ہے۔ پیدا ہونے، زندہ رہنے اور کبھی نہ مرنے پر کسی کو کوئی اختیار نہیں ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 39 تا 40
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔