لطائف ستہ
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=22123
*ہر تخلیق نور اور روشنی سے زندہ ہے۔نور اور روشنی ذخیرہ ہونے کے لئے۔ہر مخلوق میں ایسے روشن نقطے یامراکز ہیں۔جو نور اور روشنی کا ذخیرہ کرتے ہیں۔تصوف میں ان روشن نقطوں کو لطائف کہا جاتا ہے۔
جسم میں توانائی کے مراکز ہر جگہ موجود نہیں ہیں لیکن توانائی سر سے پیر تک دور کرتی رہتی ہے اور جسم سے خارج ہوتی رہتی ہے۔ جس طرح کسی کہکشانی نظام میں ستارے روشنی خارج کرتے ہیں اسی طرح انسانی جسم سے بھی روشنی خارج ہوتی رہتی ہے۔
ظاہری جسم کی طرح انسان کے اوپر روشنیوں کا بنا ہوا ایک جسم اور ہے اس جسم کو جسم مثالی کہا جاتا ہے۔ جسم مثالی ان بنیادی لہروں یا بنیادی شعاعوں کا نام ہے جو ابتداء کرتی ہیں۔ جسم مثالی (روشنیوں کا بنا ہوا جسم)مادی وجود کے ساتھ تقریباً چپکا ہوا ہے لیکن جسم مثالی کی روشنیوں کا انعکاس گوشت پوست کے جسم پر نو انچ تک پھیلا ہوا ہے۔
انسان کے اندر چھ لطائف کام کرتے ہیں۔
۱) لطیفہ ء اخفیٰ
۲) لطیفہ ء خفی
۳) لطیفہ ء سرّی
۴) لطیفہ ء روحی
۵) لطیفہ ء قلبی
۶) لطیفہ ء نفسی
* کلر تھراپی
ہر مخلوق میں تخلیقی امور کے اعتبار سے الگ الگ لطائف ہیں۔
جنات کے اندرپانچ (۵) لطیفے کام کرتے ہیں۔
ملائکہ کے اندر چار (۴) لطیفے کام کرتے ہیں۔
اجرام ِ سماوی کے اندرتین (۳) لطیفے کام کرتے ہیں۔
حیوانات کے اندردو (۲) لطیفے کام کرتے ہیں۔
جمادات ونباتات کے اندرایک (۱) لطیفہ کام کرتا ہے۔
آدمی کے اندر (۶)لطیفے کام کرتے ہیں۔
فرشتے:چار لطائف کی مخلوق ہیں ۔
۱۔ روح ۲۔سر ۳۔قلب ۴۔اخفیٰ
جنات: پانچ لطائف کی مخلوق ہیں۔
۱۔نفس ۲۔قلب ۳۔روح ۴۔سر ۵۔خفی
انسان: چھ لطائف کی مخلوق ہے۔
۱۔نفس ۲۔قلب ۳۔روح ۴۔سر ۵۔خفی ۶۔اخفیٰ
اجرامِ سماوی: تین لطائف کی مخلوق ہیں۔
۱۔روح ۲۔سر ۳۔قلب
حیوانات: دو لطائف کی مخلوق ہیں۔
۱۔روح ۲۔سر
جمادات و نباتات: ایک لطیفہ کی مخلوق ہیں۔
۱۔روح
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 127 تا 129
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔