لطائف
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=22099
ہر مذہب میں عبادت کے لئے غسل یا وضو کا اہتما م کیا جا تا ہے حالانکہ عبادت کا تعلق ذہن سے ہے صرف جسم سے نہیں ہے ۔ غسل اور وضو کا منشاء طبیعت کو شگفتہ کر کے انہماک پیدا کرنا ہے۔
ہمیں سوچنا چاہئیے کہ․․․
ہمارے اشغال و اعمال جو جسمانی اعضا کے ذریعے صادر ہوتے ہیں ․․․ کہاں تخلیق پاتے ہیں؟․․․ اور․․․․․․ان کی تخلیق کس طرح ہوتی ہے؟
صوفیاء حضرات بتاتے ہیں کہ :
کسی شئے کی ماہیئت کی طرف رجوع کیا جائے تو ہم کتنی ہی انواع و مخلوقات کو پہچان سکتے ہیں۔ شیر، شاہین، چانداور سورج، زمین و آسمان، جن وانس، ہوا، پانی، فرشتے، پہاڑ، سمندر،اور حشرات الارض یہ سب مخلوق ہیں ان کا مظاہرہ ایک ہی طرز پر ہوتا ہے۔جیسے شیر ایک شکل و صورت اور ایک خاص طبعیت رکھتا ہے، اس کی آواز بھی مخصوص ہے۔ یہ چیزیں اس کی پوری نوع پر مشتمل ہیں۔ بالکل، اسی طرح انسان بھی خاص شکل وصورت، خاص عادتیں اور خاص صلاحیتیں رکھتا ہے۔ لیکن یہ دونوں اپنی ماہئیتوں میں ایک دوسرے سے بالکل جدا ہیں۔ البتہ دونوں میں یکساں تقاضے پائے جاتے ہیں۔ یہ اشتراک نوع کی ماہیئت میں نہیں بلکہ ماہیئت کی ’’اصل ‘‘میں ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 123 تا 123
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔