قلندر کا مقام
مکمل کتاب : قلندر شعور
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=15269
ان بندوں میں سے جو بندے قلندر ہوتے ہیں وہ زمان و مکان (Time & Space) کی قید سے آزاد ہو جاتے ہیں اور سارے ذی روح اس کے ماتحت کر دیےے جاتے ہیں۔ کائنات کا ذرّہ ذرّہ ان کے تابع فرمان ہوتا ہے۔ لیکن اللہ کے یہ نیک بندے غرض، طمع، حرص اور لالچ سے بےنیاز ہوتے ہیں۔ مخلوق جب ان کی خدمت میں کوئی گزارش پیش کرتی ہے تو وہ اس کو سُنتے بھی ہیں اور اس کا تدارک بھی کرتے ہیں کیونکہ قدرت نے انہیں اسی کام کیلئے مقرر کیا ہے۔ یہی وہ پاکیزہ بندے ہیں جن کے بارے میں اللہ کہتا ہے:
‘‘میں اپنے بندوں کو دوست رکھتا ہوں اور ان کے کان، آنکھ اور زبان بن جاتا ہوں، پھر وہ میرے ذریعے بولتے ہیں، میرے ذریعے سُنتے ہیں اور میرے ذریعے چیزیں پکڑتے ہیں۔ ‘‘
ان ازلی سعید بندوں کی تعلیمات یہ ہیں کہ ہر بندہ کا اللہ کے ساتھ محبوبیت کا رشتہ قائم ہے ایسی محبوبیت کا رشتہ جس میں بندہ اپنے اللہ کے ساتھ راز و نیاز کرتا ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 10 تا 11
قلندر شعور کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔