قرآن کریم اور حج
مکمل کتاب : احسان و تصوف
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=22494
سورہ بقرہ میں ارشاد ہے:
’’حج کے چند مہینے ہیں جو معلوم ہیں پس جو شخص ان ایام میں اپنے اوپر حج مقرر کرے تو پھر نہ کوئی فحش بات جائز ہے اور نہ حکم عدولی درست ہے اور نہ کسی قسم کا جھگڑا زیبا ہے اور جو نیک کام کروگے اﷲتعالیٰ اس کو جانتے ہیں‘‘
(سورۂ بقرہ آیت نمبر ۱۹۷)
حضور صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کا ارشاد ہے:
’’ جو شخص اﷲ کے لئے حج کرے اس طرح کہ اس میں فحش بات اور حکم عدولی نہ ہو تو وہ ایسا ہے جیسا ماں کے پیٹ سے پیدا ہو ا تھا۔‘‘ (مشکوٰۃ)
رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
’’ جب کسی حاجی سے ملاقات ہو تو اس کو سلام کرو، اس سے مصافحہ کرو اور اس سے پہلے کہ وہ اپنے گھر میں داخل ہو اس سے اپنی مغفرت کے لئے دعا کراؤ۔‘‘
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 157 تا 158
احسان و تصوف کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔