فہم و فراست
مکمل کتاب : قلندر شعور
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمی
مختصر لنک : https://iseek.online/?p=8960
گرمیوں کے دنوں میں گرمی کی شدّت سے موم نرم پڑجا نے کا خطرہ ہوتا ہے لیکن یہ ننھا کیڑا اپنی عقل مندی کی وجہ سے اپنے گھر کو برباد ہونے سے بچا لیتا ہے۔ ہوتا یوں ہے کہ گرمیوں کے دنوں میں تمام کارکن مکھیاں چھتے کے تمام خانوں کے کنارے پر اس طرح بیٹھ جاتی ہیں کہ ان کے پَر خانوں سے باہر رہیں۔ اب پروں کو تیزی سے حرکت دی جاتی ہے۔ پَروں سے پنکھوں کا کام لیتے ہُوئے ہَوا کو ٹھنڈا کرکے اندر بھیجا جاتا ہے جس سے ٹمپریچر گر جاتا ہے اور مکھیوں کے گھر گرمی کی تپش سے محفوظ رہتے ہیں۔ اللہ نے مکھی کو یہ صلاحیّت وحی کی ہے کہ مکھی ایسے پھول کا عرق نہیں چوستی جو بیمار اور زہریلا ہو۔ ہمیشہ یہ ایسے پھولوں کا انتخاب کرتی ہے جن پھولوں کے ذریعے زمین سے صحت بخش عرق کشید ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شہد بےشمار امراض کا علاج ہے۔
یہ مضمون چھپی ہوئی کتاب میں ان صفحات (یا صفحہ) پر ملاحظہ فرمائیں: 33 تا 34
قلندر شعور کے مضامین :
براہِ مہربانی اپنی رائے سے مطلع کریں۔